فضائل ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے افضل ترین لوگ خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم ہیں ، ان کے بعد باقی چھ صحابہ جن سمیت دس لوگوں کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے جنت کی بشارت دی تھی اور وہ سب عشرہ مبشرہ کہلواتے تھے ۔ چنانچہ ارشاد نبوی ہے :
اس مت کے نبی کے بعد اس کے بہترین لوگ ابوبکر اور پھر عمر ہیں۔ ( مسند احمد )
ایک حدیث میں فرمایا
میرے بعد میں آنے والے دو لوگوں ابوبکر? و عمر ? کی اقتداء و پیروی کرو ۔( ترمذی ، ابن ماجہ ، مسند احمد )
صحیح مسلم میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک سفر میں تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
اگر لوگ ابوبکر و عمر کی اطاعت کریں گے تو رشد و ھدایت پر رہیں گے۔ ( صحیح مسلم )
مقام ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ :
جبکہ صحیح بخاری میں حضرت محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انھوں نے اپنے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا :
” اے میرے ابا جان ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد سب سے بہتر کون شخص ہے ؟ انھوں نے فرمایا : بیٹا ! کیا تمھیں معلوم نہیں ؟ میں نے عرض کیا : نہیں : تو انھوں نے فرمایا : وہ ابوبکر )رضی اللہ عنہ )ہیں ”
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں تو اللہ تعالی نے قرآن کریم میں کئی آیات نازل فرمائیں ہیں ۔ چنانچہ ارشاد الہی ہے :
اور تم میں سے جو لوگ فضیلت والے اور اہل ثروت و دولت ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں ، محتاجوں اور وطن چھوڑ کر ہجرت کر جانے والوں کو کچھ خرچہ نہیں دینگے ، انھیں چاہییٔ کہ معاف کر دیں اور در گزر کریں ، کیا تم پسند نہیں کرتے ھو کہ اللہ تمھیں بخش دے اور اللہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔ ( النور ۔۲۲ )
اور اس بات میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں کہ یہ آیت حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ھوئی ہے اور اس میں انھیں اہل فضل ( فضیلت والی شخصیت ) قرار دیا گیا ہے ۔ دوسری جگہ ارشاد الہی ہے : )دو میں سے دوسرے جبکہ وہ دونوں غار ( ثور ) میں تھے ) ( التوبہ ۔۴۰(
اس میں بھی کسی کا کوئی اختلاف نہیں کہ یہاں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ والے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی مراد ہیں گویا کہ اللہ رب العالمین نے ان کے صحابی ھونے کی گواہی دی ہے اور انھیں سکیت کے نزول کی بشارت سے نوازا ہے اور انھیں دو میں سے دوسرے ھونے کا حلۂ عظمت و وقار عطا فرمایا ہے جیسا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے :دو میں سے دوسرے سے افضل کون ھو سکتا ہے ؟ جبکہ ان کا تیسرا خود اللہ تعالی ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے :
مجھے کسی مال نے اتنا نفع نہیں پہنچایا جتنا ابوبکر کے مال نے پہنچایا ہے ۔ ( یہ سن کر فرط مسرت کے جذبات سے مغلوب ھو کر ) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض کیا :
اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ! میں اور میرا مال صرف آپ کے لیٔ ہی تو ہیں ۔(ابن ماجہ )
مقام عمر فاروق رضی اللہ عنہ :
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد صحیح بخاری میں ہے :شیطان تمھیں جس راستے آتا ھوا ملتا ہے وہ اس تیرے راستے کو چھوڑ کر دوسرے راستے میں بھاگ جاتا ہے۔ (بخاری )
اور آپ کا ارشاد ہے :
پہلی امتوں میں ” محدث ” ( وہ روشن ضمیر ، صائب الرائے جسے اللہ کی طرف سے الہام ھوتا ھو ) ھوا کرتے تھے ؟ اور اگر میری امت میں بھی کوئی محدث ھو تو وہ حضرت عمرؓ ھونگے)صحیح مسلم )
محدث کا معنی ہے وہ شخص جسے الہام ھوتا ھو اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو واقعی الہام ھوتا تھا حتی کہ کئی مواقع پر قرآن کریم نے ان کی تائید و موافقت کی ۔ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ اپنی ازواج مطہرات کو پردہ کروائیں ۔ ایک مرتبہ انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ! اگر آپ مقام ابراھیم کو جائے نماز بنا لیں تو کیسا رہے ؟ اور بدری قیدیوں کے بارے میں انھوں مشورہئقتل دیا ۔ اور ان تمام مواقع پر اللہ تعالی نے ملہم و محدث امت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی رایٔ کی موافقت کو قرآن کی تائید عطا فرمائی ۔ اسی طرح اللہ تعالی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں بہت سی فتوحات کے دروازے کھولے ۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا لوگ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حتی کہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما پر نکتہ چینی کرتے ہیں ۔ تو انھوں نے فرمایا :
اس میں تم تعجب والی کیا چیز پاتے ھو ؟ ( وفات کی وجہ سے ) ان کے اعمال کا مسئلہ تو منقطع ھو گیا لیکن اللہ نے یہ چاہا کہ ان کے اجر کا سلسلہ ختم نہ ھونے پایٔ ( لوگوں کے ان کی چغلی کھانے سے انھیں اجر و ثواب پہنچ رہا ہے
مقام عثمان غنی رضی اللہ عنہ:
جبکہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبہ کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے جیش العسر? ( غزو ہء عسرہ کے لشکر ) کی تیاری شروع کی تو حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اپنی چادر میں اس ایک ھزار دینار ڈال کر لے آیٔ اور نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں پیش کر دییٔ ( جھولی میں ڈال دییٔ ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ان دیناروں کو اپنے دست مبارک سے الٹنا پلٹنا شروع کیا اور ساتھ ہی ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و سلم یہ فرماتے جا رہے تھے :
آج کے بعد ابن عفان چاہے کوئی بھی عمل کرتا رہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ آپ یہ کلمات بار بار دھرا رہے تھے ۔
مقام علی مرتضی رضی اللہ عنہ :
غزوہء خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
کل میں اس شخص کو جھنڈا عطا کروں گا جس کے ہاتھ پر اللہ فتح عطا کرے گا اور وہ شخص اللہ اور اس کے رسول کو پسند کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اسے پسند کرتے ہیں۔ لوگوں نے رات گزاری اور ہر شخص سوچتا رہا کہ کل جھنڈا کسے دیا جائیگا اور ہر شخص کی خواہش تھی کہ جھنڈا اسے ہی دیا جایٔ ۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : علی کہاں ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ ان کی آنکھیں خراب ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنا لعاب مبارک ان کی آنکھوں میں لگایا اور ان کے لیٔ شفا کی دعاء کی تو ان کی آنکھیں ( اسی وقت ) ٹھیک ھو گئیں اور یوں ھو گئیں کہ جیسے انھیں کچھ ھوا ہی نہ تھا ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے انھیں جھنڈا عنائت فرما دیا ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
میں ان سے تب تک جنگ کرتا رھوں گا جب تک کہ وہ ھماری طرح کے ( مسلمان ) نہ ھو جائیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : آرام آرام سے روانہ ھو جاؤ ، یہاں تک کہ ان ( یہودیوں ) کے علاقے میں پہنچ جاؤ ، پھر انھیں اسلام کی دعوت دو اور انھیں بتاؤ کہ ان پر کیا واجب ہے ۔ اللہ کی قسم ! تمھارے ذریعے اللہ کسی ایک شخص کو ھدایت دے دے تو یہ تمھارے لیٔ سرخ اونٹوں کی دولت سے بھی بہتر ہے۔(بخاری و مسلم )
تمام صحابہ ہی جنتی:
تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہی اہل جنت میں سے ہیں ۔ چنانچہ ارشاد الہی ہے :
تم میں سے جن لوگوں نے فتح سے پہلے اللہ کی راہ میں خرچ کیا، اور قتال کیا ہے وہ ( دوسروں کے ) برابر نہیں ، بلکہ ان سے بہت بڑے درجے کے ہیں جنھوں نے فتح کے بعد قرانیاں دیں اور جہاد کیا ہاں بھلائی کا وعدہ تو اللہ تعالی کا سب سے ہے جو کچھ تم کر رتے ھو ، اس سے اللہ خبردار ہے۔ )الحدید ۔۱۰(