٭…لڑکا یا لڑکی کی شادی میں بندش کا درودِ ابراہیمی سے حل:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰٓی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد’‘ مَّجِِیْد’‘ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحََمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد’‘ مَّجِیْد’‘ ۔
فائدہ: اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی میں رکاوٹ ہو یا سرے سے رشتہ آتا ہی نہ ہو تو لڑکا یا لڑکی اور اس کی ماں صبح فجر کی نماز کے بعد اور شام کو مغرب کی نماز کے بعد پانچ سو مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر دعا کریں تو بہت جلد نیک اور اچھے رشتے کا اﷲ انتظام کر دیتے ہیں اور رکاوٹ دور ہو جاتی ہے ۔
(ذریعۃالوصول الی جناب رسول حوالہ نمبر ۱)