نومولود کے کان میں اذان اور اقامت؟

بسم الله الرحمن الرحيم اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔ شریعت اسلامیہ نے بچے کی پیدائش کے وقت جن احکام شرعیہ سے امت مسلمہ کو آگاہ کیا ہے ان میں سے ایک ولادت کے فوراً بعد بچے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا ہے۔ … Read more

آج کچھ درد سوا لگتا ہے۔

گزشتہ روز واٹس ایپ کے ذریعہ طلاق کے تعلق سے حکمراں طبقہ کی طرف سے بل پیش ہونے کی جب اطلاع ملی تو دل دھک سے رہ گیا، فوری طور پر چند جملے تحریر کئے تاکہ دل کا بوجھ کسی قدر ہلکا ہو، ذہن کو کچھ سکون مل جائے لیکن ایسا نہیں ہوا، پورا دن … Read more

ناداں کہہ رہے ہیں نیاسال مبارک

ناداں کہہ رہے ہیں نیاسال مبارک ! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقت’ نظام کائنات کا ایک اہم  حصہ ہے۔ لمحہ، سیکنڈ، منٹ، گھنٹہ، شب وروز، شام وسحر، ہفتہ اور ماہ وسال “حیات انسانی” کے اجزاء ہیں۔ بلکہ امام حسن بصری رحمہ اللہ کے بقول ‘انسان خود بھی وقت وزمانے کا ایک جزو ہے۔۔۔ (”الإنسان بعض الزمن“ انسان زمانے … Read more

حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سماع موتیٰ کے منکر کی امامت

سوال: مفتی صاحب جوامام حیات النبی ﷺ اور سماع موتہ کا منکر ہو اس امام کے پیچھے نماز ہو گی یا نہیں؟ اگر نہیں ہوگی لیکن جو پڑھ لیں اس کا اعادہ ہو گا، براہ کرم جلد بتادیں۔ جواب: اگرآپ کے امام صاحب واقعۃً عقیدہ حیات النبی ﷺ کے منکر ہیں تو ان کی اقتداء … Read more

تدفین کے بعد قبر پر ٹھہرنا؟

سوال: آج کل ایک حدیث بہت گردش میں ہے کہ اگر کسی کا رشتہ دار فوت ہو جائے تو میت کا حق ہے کہ دفنانے کے بعد اتنی دیر تک قبر پر بیٹھا جائے جتنی دیر میں ایک اونٹ ذبح کرکے گوشت تقسیم نہ کردیا جائے۔ براہ کرم اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں کہ یہ … Read more

تکیہ، عطر اور دودھ کا ہدیہ

سوال(۲۳۰):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ہم نے سنا ہے کہ تکیہ، عطر اور دودھ کا ہدیہ اگر کسی کو پیش کیا جائے تو اُسے قبول کرلینا چاہئے، رد کرنا منع ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: حدیث شریف میں … Read more

ترغیب الزکوٰۃ

حضرات خوب ذہن نشین کرلیجئے زندگی میں جتنی چیزیں آپ کے ملک میں ہیں خواہ وہ سونا چاندی ہو یا ان کے زیوارات زمینیں اور ان کی کھیتی باڑی ہو یا مکانا ت عارضی طور پر ہیں ،حقیقت میں ان سب کا مالک خداتعالیٰ ہے درحقیقت مالک ہرشے خدااست ایں امانت چند روزہ نزدمااست خداتعالیٰ … Read more

ترغیب الصلوٰۃ

قَدْاَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ zالَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلٰوتِہِمْ خٰشِعُوْنَ بلاشبہ کامل ایمان وہ لوگ ہیں جو اپنی نمازوں میں خشوع کرتے ہیں تمہید:۔ حضرات مضمون نہایت اہم ہے اس لئے کہ جس عبادت کا ذکر اس وقت مقصود ہے ،اس کا درجہ رئیس العبادت کا ہے یہی عبادت مومن اورکافر کے درمیان امتیاز کرنے والی ہے ،اسی … Read more

ترغیب ذکر اللہ

حضرات :آج دنیااس سبب کو معلوم کرنے کے لئے سرگرادں وپریشان ہے کہ بداعمالی کا سیلاب اس قدر زور سے کیوں امنڈتا چلا آرہا ہے ہرطرف سے مسلمان ہونے کے باوجود اسلام کے خلاف کمر بستہ کیوں ہیں ؟ بد اعمالی کے اسباب :۔ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح بجلی کے قمقمے پاورہاؤس سے … Read more

شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ شعیہ سنی تاریخ کے آئینہ میں

حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سفر: ادھر کوفہ میں یہ صورت حال تھی اُدھرحضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں اہل کوفہ کے خطوط قاصدوں کے تقاضے ،بیعت کی ظاہری کثرت ،اور جان چھڑ کنے کے زبانی وعدے ،یہ سب حسین خواب تھے چنانچہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے … Read more