قبرستان میں جوتا چپل پہن کر جانا

قبرستان میں جوتا چپل پہن کر جانا کیسا ہے؟؟؟
————————————————-
سائل..     محمد جمیل سیدپور بیگوسرائے
—————————————
قبروں کی توہین اور بے حرمتی شرعا ممنوع ہے۔ جہاں قبر نہ ہو اس کے لئے یہ احترام نہیں۔ اس بناء پر قبروں سے بچتے ہوئے  پیادہ پاؤں بھی اور جوتے چپل پہن کے بھی قبرستان میں چلنا جائز ہے ۔۔۔ قبروں پہ پیدل چلنا جائز ہے نہ جوتا چپل کے ساتھ۔
والمشی فی المقابر بنعلین لایکرہ عندنا کذا فی السراج الوہاج۔ (ہندیہ ، الصلوٰۃ ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، الفصل السادس فی القبر والدفن زکریاقدیم ۱/۱۶۷، جدید۱/۲۲۸)
ولایکرہ المشي فی المقابر بالنعلین عندنا۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی ، فصل فی زیارۃ القبور، دارالکتاب دیوبند/۶۲۰)
کرہ وطئہا بالأقدام۔ (حاشیۃ الطحطاوی ، دارالکتاب دیوبند/۶۲۳)
شکیل منصور القاسمی