طاؤس ورباب’’اوّل‘‘!

طاؤس ورباب’’اوّل‘‘! جس طرح اونٹ کی کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی، اسی طرح ہمارے دوست مسٹر کلین کے سیاسی خیالات ونظریات کا بھی کوئی رخ سیدھا نہیں ہے۔ سیاسی لیڈروں اور جماعتوں کے بارے میں ان کے خیالات جس قدر بدلتے ہیں، اتنے تو گرگٹ بھی رنگ نہیں بدلتا ہوگا۔ ماضی میں ہم نے دیکھا، … Read more

چشمۂ شیریں!

چشمۂ شیریں! ہم نئے آنے والے طلبہ کے جائزے اورداخلے کی ذمہ داریوں کی ادائی کے سلسلے میں مدرسے میں مصروف کار تھے۔ ہمیں نئے طلبہ کے کوائف کا جائزہ لینے اور ان کا ابتدائی شفوی امتحان لینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ مدرسے میں ہر طرف چہل پہل اور رونق نظر آرہی تھی۔ہم … Read more

ہور چوپو!

ہور چوپو! یہ عید کے بعد والے ہفتے کی بات ہے۔ ہمارے دوست مسٹر کلین ہمیں شاندار سوٹ بوٹ میں ملبوس فراٹے مارتی ہوئی گاڑی میں بیٹھے گلی سے گزرتے نظر آئے۔ ہمیں تجسس سا ہوا، لیکن یہی خیال کیا کہ شاید کسی عید ملن پارٹی میں تشریف لے جارہے ہوں گے۔ موصوف جب بہت … Read more

منطقی انجام

منطقی انجام گزشتہ ’’کالم نما‘‘ کے آخر میں بتایا تھا حکیم فقیر کی دعوتِ افطار میں ماسٹر مبین کے ہاتھوں ’’منہ کا ذائقہ‘‘ خراب ہونے کے بعد ہمارے دوست مسٹر کلین ہمیں نماز کی حالت میں چھوڑ کر وہاں سے رفو چکر ہوگئے تھے۔ جلدی میں اپنے نئے جوتے چھوڑ کر ہمارے پرانے پھٹے جوتے … Read more

مہذب درندے

مہذب درندے ہمارے کرم فرما حکیم فقیر حسین یار باش آدمی ہیں۔دوست احباب کو جمع کرنے اور زمانے کی مصروفیات، دکھوں اور پریشانیوں کے علیٰ الرغم بے تکلفی کی محفلیں جمانے کے لیے انہیں مواقع کی تلاش ہوتی ہے۔ اسی شوق کے زیر اثر موصوف ہر سال رمضان میں کسی ایک دن دوستوں کے لیے … Read more

درد کی ٹیسیں

درد کی ٹیسیں ہمارے دوست مسٹر کلین ہمیں کچھ پریشان سے دکھائی دے رہے تھے۔ گلی میں ان کی اور ان کے بچوں کی چلت پھرت کچھ زیادہ نظر آرہی تھی۔ ہمیں اس پر تشویش تو تھی تاہم مسٹر کلین سے پوچھنے کی فرصت نہیں ملی اور خود انہوں نے بھی کچھ بتایا نہیں۔ پرسوں … Read more

پھر ادھرنہیں آنا!

پھر ادھرنہیں آنا! ہمارے دوست مسٹرکلین کئی دنوں سے نظر نہیں آرہے تھے۔ ہمیں فکر لاحق ہوگئی کہیں ان کے دشمنوں کی طبیعت ناساز نہ ہوئی ہو، اس لیے ہم نے سوچا،ان کا حال احوال معلوم کرلیتے ہیں۔ ویسے ایک دفعہ جب ہم نے اسی طرح مزاج پرسی کی تھی۔ آپ کے دشمنوں کی طبیعت … Read more

شکنجہ

شکنجہ آپ نے ایسے بہت سے دانشور دیکھے، سنے اور بھگتے ہوںگے جو ٹی وی چینلوں پر دانش بانٹ یا اخبارات کے صفحات پر خرد کے موتی بکھیر رہے ہوتے ہیں۔ ہمیں خوش قسمتی سے ایک ایسا عظیم دانشور میسر ہے جو نائی کی دکان، قصائی کے تھڑے اور چھپر ہوٹل کی چارپائی پر بیٹھے … Read more

رواداری

رواداری یہ چند روز قبل کی بات ہے۔ شہر کے ایک بڑے ہوٹل میں ملک میں مذہبی ہم آہنگی سے متعلق ایک کنونشن ہورہا تھا۔ ہم بھی اپنے مہرباں دوست ’’خامہ بدست‘‘ کے ہمراہ منتظمین کی خصوصی دعوت پر ’’تماشائے اہل کرم‘‘ دیکھنے کے لیے حاضر ہوئے۔ ہم پہنچے تو پروگرام کی کارروائی اپنے جوبن … Read more

سیکولرازم کا جنازہ

سیکولرازم کا جنازہ ہمارے کرم فرما حکیم فقیر حسین دہلوی کی بیٹھک میں مجلس جمی ہوئی تھی۔ حکیم صاحب کے ایک عزیز دہلی سے تشریف لائے تھے۔ حکیم صاحب نے ان کے اعزاز میں ایک مختصر سی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں محلے کے کچھ معززین کو دعوت دی گئی تھی۔ ہم … Read more