پرانا بخار ‘ معدے کی گرمی اور ٹائیفائیڈ کا علاج

السلام علیکم محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم !پرانے بخار‘ معدے کی گرمی‘ معدے کا السر اور جن کو بھوک نہ لگتی ہو ، جس کو ہر سال ٹائیفائیڈ ہو‘ یا ہر دس پندرہ دن بعد بخار ہواس کیلئے ہمارا خاندانی آزمودہ نسخہ حاضر خدمت ہے۔اسے عبقری میگزین میں شائع کر کے مخلوق خدا کیلئے عام کر دیں۔ نسخہ ھوالشافی: آدھ پاؤ اجوائن پانی میں بھگو کر صبح گرائنڈر میں پانی سمیت پیس کر کپڑے سےاچھی طرح چھا ن کر پانی نکالیں اتنا پانی نکالیں کہ ڈیڑھ لیٹر والی بوتل بھر جائے‘ اس میں ایک پاؤ شکر ملا کر فریج میں رکھیں اور صبح نہار منہ آدھاکپ استعمال کریں۔ (س،ع) ماہنامہ عبقری میگزین مئی 2014،صفحہ 46