مسواک اور جدید سائنس

دانتوں کے امراض اور دس ہزار درہم ۔ عرب ملک سے ایک مریض نے لکھا کہ دانتوں کے ایک دیرینہ مرض میں مبتلا ہوں اور اس علاج پر اب تک دس ہزار درہم لگا چکا ہوں ، لیکن افاقہ ندارد ۔ خط میں جواب دیا کہ آپ مسواک صرف پیلو کا استعمال کریں اور دو ماہ مستقل دن میں پانچ دفعہ نمازوں میں اور ایک دفعہ تہجد میں کسی قسم کی دوائی استعمال نہ کریں ۔ الحمد ﷲ مریض حیرت انگیز طریقے سے تندرست ہوگیا ۔ لیکن مسواک تازہ ہو ۔
مسواک کے کرشمے
دلبر منصور صاحب ایک تاجر سوئٹزر لینڈ میں تھے۔ ایک نو مسلم سے ملاقات ہوئی میں نے اس نو مسلم کو مسواک (پیلو کی ) تحفہ دیا اس نے مسواک لے کر آنکھوں سے لگایا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور پھر اس نے جیب سے ایک رومال نکالا تو اس میں ایک بالکل چھوٹا تقریباً دو انچ سے کم ایک مسواک لپٹا ہوا تھا ، کہنے لگا جب میں مسلمان ہوا تھا تو مسلمانوںنے مجھے یہ ہدیہ دیا تھا میں اس کو بڑی احتیاط سے استعمال کرتا رہا اب یہی ٹکڑا باقی بچا ہے تو آپ نے میرے ساتھ احسان کیا ہے ۔
پھر اس نے اپنا واقعہ سنایا کہ مجھے تکلیف تھی میرے دانت اور مسوڑے ایسی مرض میں مبتلا تھے جس کا علاج وہاں کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے پاس کم تھا ۔ میں نے مسواک استعمال کرنا شروع کردی کچھ عرصہ کے بعد اپنے ڈاکٹر کو دکھانے گیا تو ڈاکٹر حیران رہ گیا اور پوچھا آپ نے کون سی ایسی دوا استعمال کی ہے جس کی وجہ سے اتنی جلدی صحت یابی ہوگئی ہے ۔ تو میں نے کہا صرف آپ کی دوائی استعمال کی ہے کہنے لگا ہرگز نہیں میری دوائی سے اتنی جلدی صحت یابی نہیں ہوسکتی ، آپ سوچیں تو جب میں نے ذہن پر زور دیا تو فوراً خیال آیا کہ میں مسلمان ہوں اور میں مسواک استعمال کر رہا ہوں اور جب میں نے مسواک دکھایا تو ڈاکٹر بہت حیران ہوا اور نئی تحقیق میں پڑ گیا ۔
سوتے وقت مسواک کرنے کی برکات
واشنگٹن (امریکہ ) کا ڈاکٹر مجھے کہنے لگا کہ سوتے ہوئے بھی مسواک کر کے سویا کریں ۔ میں نے کہا وہ کیوں ؟ وہ کہنے لگا اس لئے آج کی ریسرچ یہ ہے کہ انسان جو کھانا کھاتا ہے ، اور چیزیں کھاتا ہے تو منہ کے اندر پلازما عام کلی کرنے سے صاف نہیں ہوتا ۔ کہنے لگا کہ (MAXIMUM) جو دانت خراب ہوتے ہیں وہ سونے کے وقت ہوتے ہیں میں نے کہا وہ کیوں ؟ کہنے لگا اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انسان سو جاتا ہے تو اس کا منہ بالکل بند ہوجاتا ہے اور بند منہ کے اندر اس کا (WORK)یعنی کام آسان ہوجاتا ہے یوں نہ تو منہ متحرک ہوتا ہے اور پلازما (PLAZMA) اپنا پورا کام کر رہا ہوتا ہے ۔
کہنے لگا آپ دیکھیں گے کہ دن کے وقت کبھی بندہ بول رہا ہے ،کبھی زبان چل رہی ہے ، کبھی کھا رہا ہے اور کبھی پی رہا ہے ۔ دن کے وقت حرکت کرنے کی وجہ سے پلازمے کو کام کرنے کا موقع نہیں ملتا اور رات کے وقت جب منہ بند ہوتا ہے تو اسے کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے ، اس لئے دانت زیادہ خراب رات کے وقت ہوتے ہیں ۔
پھر کہنے لگا کہ صبح ٹوتھ پیسٹ کریں یا نہ کریں مرضی ہے لیکن رات کو سوتے وقت مسواک ضرور کریں۔