آسان دعائیں
دعا کی اہمیت و فضیلت
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے فرمایا ہے کہ وہ دعائیں مانگا کریں وہ ضرور انہیں قبول فرمائے گا۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔
وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْ عُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ اور اللہ سے دعائیں مانگو وہ تمہاری دعاؤں کو قبول فرمائے گا۔ اس آیت مبارکہ میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے بندوں کو دعا مانگنے کی تاکید فرمائی ہے اور اسے قبول کرنا اپنے ذمۂ کرم پر لیا ہے ۔ حدیث پاک میں آیا ہے کہ نبی پاکﷺ نے دعا سے متعلق فرمایا ’’الدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ‘‘ دعا عبادت کا مغز ہے ۔
علاوہ ازیں احادیث مبارکہ میں دعا کی بڑی اہمیت و فضیلت بیان فرمائی گئی ہے جن میں یہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ دعا مؤمن کا ہتھیار ہے ( مشکوٰۃ) دعا تقدیر کو پلٹ دیا کرتی ہے ( مشکوٰۃ) اور یہ بھی فرمایا کہ جو اللہ سے دعا نہیں مانگتا اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہوتا ہے ( حصن حصین) لہٰذا ہمیں دعا مانگنے میں کسی طرح کی سستی و غفلت نہیں کرنی چاہیے بلکہ دعاؤں کی برکتوں سے اپنی بگڑی قسمت جگمگانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
اور خاص طور پر ہمیں ان دعاؤں کا وِرد کرنا چاہیے جو حضور سے ثابت ہیں یا قرآن کریم میں ان کا ذکر ہو۔ اس سے انشاء اللہ تعالیٰ دعا جلد قبول ہو گی۔
دعائیں قبول ہونے کے اوقات
(۱)لیلۃ القدر (رمضان المبارک کی ستائیسویں رات)، (۲)یوم عرفہ ( ذوالحجّہ کی نویں تاریخ)، (۳)رمضان المبارک ( پورا مہینہ)، (۴)شب برأت(پندرہویں شعبان کی رات)، (۵)جمعہ کی رات (خاص طور پر امام کے منبر پر بیٹھنے سے خطبہ سے فارغ ہونے تک)، (۶)جمعہ کے دن عصر سے مغرب کے درمیان کا وقت، (۷)رات کا پہلا تہائی یا درمیانی حصہ۔ (۸)رات کا نصف آخر۔ (۹)وقت سحر۔ (۱۰)افطار کے وقت۔ (۱۱)فرض نماز کے بعد۔ (۱۲)زمزم پینے کے وقت۔ (۱۳)قرآن مجید کی تلاوت ختم کرنے کے بعد دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
جن لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں
(۱)مجبور آدمی (۲)مظلوم اگر چہ گنہگار یا کافر ہو۔ (۳)باپ کی دعا اولاد کے حق میں۔ (۴)انصاف کرنے والے حکمراں کی دعا۔ (۵)نیک آدمی کی دعا۔ (۶)نیک اولاد کی دعا ماں باپ کے حق میں۔ (۷)مسافر کی دعا۔ (۸)مسلمان کی دعا اس کے مسلمان بھائی کے حق میں۔ (۹)جب تک آدمی ظلم یا رشتہ کاٹنے کی دعا نہ کرے یا یہ نہ کہے ’’میں نے دعا مانگی مگر قبول نہ ہوئی‘‘ ( اس وقت تک دعا قبول ہوتی ہے )
وہ مقامات جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں
(۱)نبی پاکﷺ کے روضہ مبارک اور اس کے گرد۔ (۲)طواف کرنے کی جگہ میں۔ (۳)ملتزم کے پاس۔ (۴)میزاب رحمت کے نیچے ۔ (۵)بیت اللہ شریف کے اندر۔ (۶)آب زمزم کے پاس۔ (۷)صفا و مروہ پہاڑی پر۔ (۸)سعی کرنے کی جگہ (یعنی صفا و مروہ کے درمیان جہاں سات چکر لگائے جاتے ہیں۔ (۹)مقام ابراہیم کے پاس (مقام ابراہیم دراصل وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ کی دیواریں اور عمارت بنائی قرآن شریف میں اس کا ذکر موجود ہے اور وہاں خاص طور پر نماز پڑھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ (۱۰)میدان عرفات میں (۱۱)مزدلفہ میں۔ (۱۲)منیٰ میں۔ (۱۳)تینوں جمروں کے پاس۔ (یہ تین ٹیلے ہیں جہاں حج کے درمیان کنکری ماری جاتی ہے )۔ (۱۴)اولیائے کرام کے مزارات کے پاس۔ (۱۵) مسجد میں۔
نوٹ : ان میں اکثر وہ جگہیں ہیں جہاں عام طور پر لوگ نہیں جا پاتے لہٰذا جانے والوں سے اپنے حق میں دعائیں کرانی چاہیے ۔
دعا کے آداب
آداب دعا میں سے بعض ارکان کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے کرنے کا حکم فرمایا گیا ہے اور بعض سے بچنے کو کہا گیا ہے ۔ اور وہ آداب یہ ہیں : (۱) کھانے پینے لباس اور کاروبار میں حرام سے بچنا۔ (۲)اللہ تعالیٰ کا مخلص بندہ ہونا۔ (۳)دعا کرنے سے پہلے نیک کام کرنا اور سختی کے وقت اسے یاد کر کے دعا مانگنا۔ (۴)پاک و صاف حالت میں ہونا۔ (۵)با وضو ہونا۔ (۶)قبلہ رخ ہونا۔ (۷)دو زانو ہو کر بیٹھنا۔(۸)دعا کے اول و آخر اللہ کی تعریف بیان کرنا۔ (۹)دعا کی ابتداء و انتہا میں حضور پر درود بھیجنا۔ (۱۰) ہاتھوں کو پھیلا کر رکھنا، ہاتھوں کو اٹھا کر مونڈھے کے برابر اور کھول کر رکھنا۔ (۱۱) ادب و احترام سے دعا مانگنا عاجزی اختیار کرنا، گڑگڑا کر دعا مانگنا۔ (۱۲) دعا مانگتے وقت آسمان کی طرف نہ دیکھنا دعا مانگنے میں بہ تکلف خوش الحانی نہ کرنا اور ساتھ ہی بناوٹی انداز اختیار کرنے سے بچنا۔ (۱۳)دعا کے وقت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انبیاء کرام اور اولیاء عظام کا وسیلہ پیش کرنا۔ (۱۴)آواز پست رکھنا اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا۔ (۱۵)نبی پاکﷺ کی بتائی ہوئی صحیح دعائیں اختیار کرنا کیونکہ آپﷺ نے کوئی دعاء سکھانے سے چھوڑا نہیں۔ (۱۶)پہلے اپنے لئے دعا مانگے پھر ماں باپ، بھائی بہن اور باقی مسلمانوں کے لئے دعا مانگے ۔ (۱۷)صرف اپنے ہی لئے دعا نہ مانگے بلکہ دوسروں کے لئے بھی دعا مانگے ۔ (۱۸)پختہ یقین سے دعا مانگنا چاہئے ۔ (۱۹)دل کی گہرائی سے دعا مانگنا دل کو حاضر رکھنا اور قبولیت کی امید رکھنا بار بار دعا مانگنا۔ (۲۰) دعا میں حد سے نہ بڑھنا مثلاًکسی ناممکن چیز کے حاصل ہونے کے لئے دعا کرنا۔ (۲۱)اللہ کی رحمت میں تنگی نہیں کرنی چاہئے یعنی یہ نہ کہے ’’مجھے دے اور کسی دوسرے کو نہ دے ۔ ‘‘ (۲۲)دعا مانگنے اور سننے والوں کا آمین کہنا۔ (۲۳)دعا سے فارغ ہونے کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا۔ (۲۴)قبولیت میں جلدی نہ کرنا یعنی یہ کہ اس طرح نہ کہے کہ دعا قبول ہی نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ۔
٭٭٭
قرآنی دعائیں
رحمت و مغفرت حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَبَّنَاظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَاوَتَرْ حَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ (الاعراف)
دعا کی قبولیت کے لئے یہ پڑھیں
رَبَّنَاتَقَبَّلْ مِنَّااِنَّکَ اَنْتَ الْسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ (البقرہ)
نماز کی توفیق ملنے نیز اپنی اور والدین اور دیگر مؤمنین کی مغفرت کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَاوَتَقَبَّلْ دُعَآءَ رَبَّنَااغْفِرْلِیْ وِلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ (ابراہیم)
فسادیوں پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ (العنکبوت)
گناہوں سے توبہ کرنے لئے یہ دعا پڑھیں
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ (الانبیاء)
صبر اور ثابت قدمی کی توفیق ملنے اور دشمنان دین پر کامیابی کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَبَّنَااَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًاوَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ (البقرہ)
دنیا و آخرت میں کامیابی اور عذاب جہنم سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَبَّنَآ اَتِنَافِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِیْ اٰلْا خِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرہ)
گمراہی سے بچنے اور اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَبَّنَالَا تُزِ غْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَامِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَالْوَھَّاب (آل عمران)
گناہوں سے معافی چاہنے اور کفّار کے مقابلے میں اللہ کی نصرت حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَبَّنَااغْفِرْ لَنَاذُنُوْبَنَاوَاِسْرَافَنَافِیْ اَمْرِنَاوَ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَاوَانْصُرْنَاعَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ (آل عمران)
اللہ کی رحمتیں اور اس کی بخششیں حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَاوَاغْفِرْلَنَآاِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ (التحریم)
صبح کی دعا
یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَانِیْ کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ (حصن حصین)
شام کی دعا
اَمْسَیْنَاوَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَاءَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ وَذَرَأَ (حصن حصین)
ایمان پر ثابت قدمی کے لئے یہ دعا پڑھیں
یَامُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ (مشکوٰۃ)
اللہ کا فرمانبردار بننے کے لئے یہ دعا پڑھیں
یَامُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاَ عتِکَ (مشکوٰۃ)
فقر و فاقہ اور عذاب قبر سے نجات کے لئے یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ
اللہ کی پناہ چاہنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَلْمٍ لَّاَ یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَّا یَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍلَّا تَشْبَعُ وَمِنْ دُعَاءٍ لَا یُسْمَعُ
بھلائی کی توفیق ملنے اور برائی سے بچنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ فِعْلَ الْخَیْرَاتِ وَتَرْکَ الْمَنْکَرَاتِ وَحُبَّ الْمَسَاکِیْنِ وَاَنْ تَغْفِرَلِیْ وَتَرْ حَمَنِیْ وَاِذَااَرَدْتَ بِقَوْمِ فِتْنَۃً فَتَوَ فَّنِیْ غَیْرَ مَفْتُوْنٍ فِیْہِ
مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے درود پھر یہ پڑھیں
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
مسجد سے نکلتے وقت پہلے درود پھر یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
سوتے وقت یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا (بخاری شریف)
بیدار ہو کر یہ دعا پڑھیں
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَابَعْدَ مَااَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
کھانا کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھیں
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّ حْمٰنِ الرَّحِیْم یا یہ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ (مشکوٰۃ)
کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھیں
اَلْحَمُدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَاوَجَعَلَنَا مِنَ الْمَسْلِمِیْنَ (حصن حصین)
اگر دعا پڑھنا بھول جائیں تو درمیان میں یہ پڑھیں
بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَاَخِرَہٗ
بیت الخلاء جانے سے پہلے یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ (بخاری شریف)
بیت الخلاء سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْ ھَبَ عَنِّی الْاَ ذٰی وَعَافَانِیْ (حصن حصین)
کپڑاپہنتے وقت یہ دعا پڑھیں
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَااُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ(حصن حصین)
کپڑا اتارتے وقت یہ دعا پڑھیں
بِسْمِ اللّٰہ
اس کی برکت سے ا س کے اور جنوں کی آنکھوں کے درمیان حجاب پڑ جائے گا۔ بری نظر لگ جائے تو یہ دعا پڑھیں
بِاسْمِکَ اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ حَرَّ ھَاوَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَا (حصن حصین)
بخار آئے تو یہ دعا پڑھیں
بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ نَعُوْذُبِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ (حصن حصین)
جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو یہ دعا پڑھیں
اَعُوْذُبِعِزَّ ۃِاللّٰہِ وَقُدْ رَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَااَجِدُ
وضو کرنے کے بعد کی دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتْطَھِّرِیْنَ(حصن حصین)
(اس دعا سے پہلے آسمان کی طرف دیکھ کر دوسرا کلمہ پڑھیں )
وضو کے درمیان یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنبِیْ وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِیْ وَبَارِقْ لِیْ فِیْ رِزْ قِیْ (نسائی)
چھینک آنے پر یہ دعا پڑھیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
گر دو پیش جو سنیں وہ یہ پڑھیں
یَرْحَمُکَ اللّٰہُ
اس کے جواب میں چھینکنے والا یہ دعا پڑھے
یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ
آئینہ دیکھتے وقت یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَاَ حْسِنْ خُلُقِی وَحَرِّمْ وَجْھِیْ عَلَی النَّارِ
سرمہ لگاتے وقت یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصْرِ
کسی کو رخصت کرتے وقت یہ پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اَطْوِلَہٗ الْیُعْدَ وَھَوِّنْ عَلَیْہِ السَّفَرَ (مشکوٰۃ)
کسی سواری پر سوار ہوں تو یہ دعا پڑھیں
سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ھٰذَ اوَمَاکُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ
کشتی یا پانی کی جہاز پہ سوار ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں
بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرِے ھَا وَ مُرْ سٰھَااِنَّ رِبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
سفر پہ جاتے وقت یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اَحُوْلُ وَبِکَ اسِیْرُ(حصن حصین)
سفر سے واپسی پر یہ دعا پڑھیں
آئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ(مشکوٰۃ)
قرض سے نجات کے لئے یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَا لِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ( مشکوٰۃ)
کسی چیز میں برکت کے لئے یہ دعا کریں
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ (حصن حصین)
مسلمان بھائی کی خوشی میں یہ پڑھیں
اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ (حصن حصین)
ننانوے بیماریوں کا علاج
لَاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ (حصن حصین)
ننانوے بیماریوں کی دوا ہے جن میں سے سب سے ادنیٰ بیماری ’’غم ‘‘ہے ۔
ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ: جو شخص استغفار کو اختیار کرے اللہ تعالیٰ اس کے لئے تنگی سے نکلنے کو راستہ بنا دیتا ہے اور ایسی جگہ سے رزق مہیا فرماتا ہے جس تک کسی کا وہم و گمان نہیں پہنچ سکتا۔
اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ
مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا بْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرِمِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلَا (مشکوٰۃ)
(بخار، آشوبِ چشم اور زکام میں مبتلا شخص کو دیکھ کر یہ دعا نہ پڑھی جائے )
کسی سے ڈر ہو تو یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اکْفِنَاہُ بِمَا شِئْتَ (حصن حصین)
لاعلاج معاملے کا علاج
حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ (حصن حصین)
اعمال میں وسوسہ آنے پر، کتے یا گدھے کی آواز سننے پر، غصہ آنے اور نیا چاند دیکھنے پر یہ پڑھیں
اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الْشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ (مشکوٰۃ)
وسوسہ کو دل سے دور کرنے کی دعا
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ (حصن حصین)
بیمار کی عیادت کے وقت یہ دعا پڑھیں
لَابَاسَ طُھُوْرٌاِنْشَآءَ اللّٰہُ اَسْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ (حصن حصین)
تکلیف کے وقت یا کسی کے وصال کی خبرسن کر پڑھیں
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ (حصن حصین)
میت کو قبر میں رکھتے وقت یہ دعا پڑھیں
بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ للّٰہِ (حصن حصین)
قبر میں سرہانے کی جانب سے تین مرتبہ مٹی ڈالیں
پہلی مرتبہ مِنْھَا خَلَقْنَا کُمْ دوسری مرتبہ وَفِیْھَانُعِیْدُکَمْ
تیسری مرتبہ وَمِنْھَا نُخْرِ جُکُمْ تَارَۃً اُخْریٰ پڑھ کر مٹی ڈالیں
مرنے والے کی زبان نزع کے وقت کھلی ہو تو اسے یہ دعا پڑھنی چاہئے
اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَالْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ الْاَ عْلٰی (حصن حصین)
مرنے والے کے گرد جو لوگ جمع ہوں انہیں چاہئے کہ خود کلمہ کا ورد کریں تا کہ مرنے والا کلمہ پڑھ لے اسے کلمہ کی تلقین نہ کریں کہ ایسا نہ ہو کہ وہ کلمہ پڑھنے سے انکار کر دے ۔
دشمن کا خوف ہو تو یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِ ھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ (مشکوٰۃ)
قبرستان جائیں تو یہ دعا پڑھیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَاوَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْاَ ثْرِ (حصن حصین)
کسی کو نظر لگ جائے تو یہ دعا پڑھیں
بِاسْمِکَ اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ حَرَّھَاوَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَا
سستی سے نجات اور حصول قوت کے لئے یہ پڑھیں
سونے سے پہلے ۳۳مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ ۳۳مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۳۴مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ (مشکوٰۃ)
پسندیدہ چیز نظر آئے تو یہ پڑھیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الْصَّالِحَاتُ
ناپسندیدہ چیز نظر آئے تو یہ دعا پڑھیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ (حصن حصین)
غم کے دور ہونے کے لئے یہ پڑھیں
رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ رَبُّ الْسَّمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ (مشکوٰۃ)
ہر برائی سے نجات کا مجرب عمل
اگر دشمن کا خوف ہو تو سورہ قریش کی تلاوت ہر برائی سے امان ہے
لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍ اٖلٰفِھِمْ رِحْلَۃَ الْشِّتَآءِ وَالصَّیْفِ فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ ھٰذَا الْبَیْتِ الَّذِیْ اَطْعَمَھُمْ مِنْ جُوْعِ وَّ اٰمَنَھُمْ مِنْ خَوْفٍ
دولہا کے لئے دعا اور مبارک بادی کے لئے
بَارَکَ اللّٰہُ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَافِیْ خَیْرِ (مشکوٰۃ)
میزبان(ضیافت کرنے والوں ) کے لئے یہ دعا پڑھیں
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَارَزَقْتَھُمْ فَاغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْھُمْ (مشکوٰۃ)
دودھ پیتے وقت یہ دعا پڑھیں
اَللّٰہُمَّ بِارِکْ لَنَافِیْہِ وَزِدْنَامِنْہُ
بارش نہ ہو تو یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا (حصن حصین)
اذان کے وقت کیا پڑھیں ؟
جو کلمات اذان میں مؤذن پکارتا ہے آپ اسے دہرائیں البتہ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ اور حَیَّ عَلَی الْصَّلٰوۃِ سن کر لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھیں۔ اذان ختم ہونے کے بعد پہلے درود پڑھیں پھر اذان کے بعد کی دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًامَّحْمَوْدَ نِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ اِنَّکَ لَاتُخْلِفُ الْمِیْعَادَ
نیند نہ لگنے پر یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وَھَدَٔاتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَیُّ قَیُّوْمٌ لَاتَاخُذُکَ سِنَۃٌ وَّلَانَوْمٌ یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ اَھْدِیْٔ لَیْلِیْ وَاَنِمْ عَیْنِیْ(حصن حصین)
نیند میں ڈر جائیں تو آنکھیں کھلنے پریہ پڑھیں
اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشِرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ (مشکوٰۃ)
ماں باپ اور دیگر مومنین کے لئے یہ دعا کریں
رَبَّنَااغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمَ الْحِسَابُ
کسی کے مال و اولاد میں برکت کے لئے یہ دعا پڑھیں
بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ اَھْلِکَ وَمَالِکَ (حصن حصین)
اللہ کے ذکر اس کا شکر اور اس کی عبادت کی توفیق ملنے کے لئے یہ پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکْ (مشکوٰۃ)
بری عادتوں اور سخت دلی وغیرہ سے نجات کے لئے یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ ا ِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشِّقَاقِ وَ النِّفَاقِ وَسُوءِ الْاَخْلَاقِ (مشکوٰۃ)
اللہ تعالیٰ سے معافی چاہنے کے لئے یہ پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا (حصن حصین)
نفع بخش علم، عمل صالح اور رزق حلال ملنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمَا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا وَّرِزْقًا طَیِّبًا (مشکوٰۃ)
اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ دعا پڑھیں
رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍنَبِیًاوَّ بِالْقُرْآنِ حُکْمًاوَّ اِمَامًا
توبہ کرنے کے وقت یہ پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَتُوْبُ اِلَیْکَ مِنْھَالَااَرْجِعُ اِلَیْھَا اَبَدَا اَللّٰھُمَّ مَغْفِرَ تُکَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِیْ وَرَحْمَتُکَ اَرْجیٰ عِنْدِیْ مِنْ عَمَلِیْ (حصن حصین)
زبان پر ہلکے مگر میزان پر بھاری دو عظیم کلمے
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم (بخاری شریف)
پنچ گانہ نمازوں کے بعد کے مخصوص وظائف
حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص فرض نمازوں کے بعد سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ، اللّٰہ اَکْبَرْ سو مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ۱۰۰ مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ پڑھے ۔ اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ اگر چہ اس کے گناہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں اور دوسری حدیثوں میں یہ فضیلت ۳۳ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، اللّٰہ اَکْبَرْ اور ایک مرتبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍٔ قَدِیْرٌپڑھنے کی بھی آئی ہے ۔ (حصن حصین)
٭٭٭
بعض قرآنی سورتوں کی فضیلت اور فوائد
سورہ فاتحہ کی فضیلت : نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : سورہ فاتحہ ہر مرض(بیماری) کے لیے شفا ہے ( کنزالعمال) اور فرمایا: جس نے گھر میں سورۂ فاتحہ اور آیۃ الکرسی پڑھ لی تو اس دن اس کے گھر والوں کو کسی جن یا کسی انسان کی نظر نہیں لگے گی۔
آیۃ الکرسی کی فضیلت : نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: قرآن کی آیتوں کی سردارآیۃ الکرسی ہے (مستدرک) جو شخص فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا تو دوسری نماز تک اللہ کی حفاظت اور ذمہ میں رہے گا۔(حصن حصین)
سورہ یٰسٓ کی فضیلت : نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص سورہ یٰسٓ پڑھے گا اس کے لیے اس سورہ کو پڑھنے کے عوض دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھا جائے گا۔(ترمذی) یہ بھی فرمایا: جو سورہ یٰسٓ پڑھے گا اس کی مغفرت ہو جائے گی تم اس کو اپنے مُردوں کے پاس پڑھا کرو۔(ترغیب)
سورہ واقعہ کی فضیلت : نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: سورہ واقعہ بے نیاز کر دینے والی سورہ ہے اس لیے تم اسے خود بھی پڑھو اور اپنی اولاد کو بھی اس کی تعلیم دو(در منثور) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :جو ہر را ت سورہ واقعہ پڑھے گا وہ کبھی بھی فاقہ کا شکار نہ ہو گا۔(اذکار امام نووی)
سورہ فلق و ناس کی فضیلت : ان دونوں سورتوں کو معوذتین بھی کہتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم ہر نماز کے بعد معوذات پڑھا کرو۔ یعنی قل اعوذ برب الفلق اور قل ا عوذ برب الناس اور قل ھواللّٰہ احد ( در منثور)
٭٭٭