مردوں کے لئے وائٹ گولڈ کے زیورات کا استعمال
سوال:
Platinum
یعنی وائٹ گولڈ
کا پہننا کیسا ہے مردوں کے لئے ؟؟
براۓ مہربانی جواب عنایت فرمائیں
الجواب وباللہ التوفیق:
سونا مارکیٹ اور بازاروں کا ذریعہ تبادلہ اور کرنسی ہے۔
معاشی تقاضا ہے کہ اسے گردش میں رکھاجائے۔ اسکے زیورات بناکے استعمال کرنے سے ذریعہ تبادلہ منجمد یا محدود ہوجائے گا۔ جو معاشی ضروریات کو بری طرح متاثر کردےگا۔ عورتوں کے فطری ذوق جمال و آرائش کی رعایت میں انہیں بطور خاص استعمال سونا کے زیورات کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی مخصوص مقدار کو پہنچ جانے سے سال میں زکات فرض کرکے غریبوں کا حق بھی اس سے وابستہ کردیا گیا تاکہ اس جزوی انجماد کی ممکنہ تلافی ہوسکے ۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلم مردوں کو سونا پہننے سے مطلقا منع فرمایا ہے۔ وائٹ یا پیلے سونا کی تقیید وتخصیص کے بغیر۔۔۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ دنیا میں سونے کا زیور استعمال کرنے والا شخص اس سے جنت میں محروم رہے گا۔۔۔
اس فرمان نبوی اور مذکورہ علل وحکم کی وجہ سے مردوں کے لئے سونا کا استعمال زیورات کی شکل میں حرام ہے۔
عن عبد اللّٰہ بن عمر رضي اللّٰہ عنہما عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من مات من أمتي وہو یشرب الخمر حرم اللّٰہ علیہ شربہا في الجنۃ، ومن مات من أمتي وہو یتحلی الذہب حرم اللّٰہ علیہ لباسہ في الجنۃ۔ (المسند للإمام أحمد بن حنبل ۲؍۲۰۹)
واللہ اعلم بالصواب
شکیل منصور القاسمی
…….
پلاٹینمplatinum اور سفید سونے پر زکوۃ کا حکم
جواب: پلاٹینم(platinum) ایک دھات ہے ،اگریہ تجارت کے لیے ہویااس سے مصنوعات بناکرفروخت کی جاتی ہوں تویہ سامان تجارت میں شامل ہے اس پرزکوۃ لاگوہوگی،اگرتجارت کے لیے نہیں ہے توزکوۃ لازم نہیں۔
سفید سونے کو عام طور پر پلاٹینیم دھات کے ملانے سے بنایا جاتا ہے، اس کاحکم یہ ہے کہ اگر سونا غالب ہو تو یہ سونے کے حکم میں ہوگا اور زکوۃ فرض ہوگی اور اگر دھات غالب ہو تو زکوۃ نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
http://dev.banuria.ml/darulifta/detail/%D9%BE%D9%84%D8%A7%D9%B9%DB%8C%D9%86%D9%85platinum-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D9%81%DB%8C%D8%AF-%D8%B3%D9%88%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%B2%DA%A9%D9%88%DB%83-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%DA%A9%D9%85
…….
سوال # 10771
سفید سونا یا پلاٹینم (نقرشہ) کی انگوٹھی مرد کے لیے جائز ہے یا حرام؟
Published on: Feb 18, 2009
جواب # 10771
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 183=157/ ل
مرد کے لیے چاندی کے علاوہ کی انگوٹھی کا استعمال جائز نہیں، اس لیے سفید سونا پلاٹینم یا کسی اوردھات کی انگوٹھی استعمال کرنا مرد کے لیے جائز نہیں۔
واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Clothing–Lifestyle/10771
…….
پِلاٹِینَم {پِلا + ٹی + نَم} (انگریزی)
Platinum، پِلاٹِینَم
اصلاً ہسپانوی زبان کا لفظ ہے اور انگریزی میں بطور اسم مستعمل ہے۔ انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1856ء کو فوائد الصبیان” میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم مادہ (مؤنث – واحد)
معانی
1. چاندی جیسی سفید لیکن بھورے رنگ کی آمیزش لیے ایک بیش قیمت دھات (دیکھنے میں ہلکی لیکن اصلیت میں وزنی آکسیجن، تیزاب اور گرمی کے اثر سے محفوظ، بجلی کے آلات، زیورات، تیل سے گھی بنانے فاؤنٹین پن کی نب، گھڑیوں کے آلات، فوٹو گرافی کا سامان، مصنوعی دانت بنانے اور مختلف پیمانے تیار کرنے کے کام آتی ہے۔
دھاتیں مثلاً پلاٹینم جو بہت مشکل سے پگھلتی ہیں، بالکل آسانی سے شعلہ بن سکتی ہیں۔”،
[ترمیم]انگریزی ترجمہ
platinum
مرکبات
پِلاٹِینَم مَزاحِمَتی تھَرْمامِیٹَر، پِلاٹِینَم جُوبْلی
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=%D9%BE%D9%84%D8%A7%D9%B9%DB%8C%D9%86%D9%85