ٹَیلو Tallow کیا ہے؟

 ٹوسٹ پر ‘مکھن’ کی تہہ چڑھاتے ہوئے کبھی آپ نے غور کیا ہے یہ ٹیلو ہوسکتا ہے جبکہ ٹیلو اگر غیر شرعی طریقے سے ذبح شدہ جانوروں کی چربی سے ماخوذ ہو تو حرام اور ناپاک ہے. اس سلسلہ میں مولانا عبدالرزاق تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتلاتے ہیں کہ؛
“٭۔۔۔۔۔۔ خارجی استعمال کی اشیا جیسے صابن، شیمپو اور لوشن وغیرہ میں ٹیلو کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے.
تعارف، استعمال، متبادل:
سادہ الفاظ میں ٹیلو (Tallow) کا ترجمہ ”جانور کی چربی” سے کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ خام اور ا صلی چربی نہیں ہوتی بلکہ اسے ایک خاص عمل سے گزار کر حاصل کیا جاتا ہے۔
ویسے تو ”ٹیلو” کسی بھی جانور کی چربی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ خنزیر اور گھوڑے کی چربی سے تیار شدہ ٹیلو بھی عام دستیاب ہے، لیکن زیادہ تر یہ گائے یا بھیڑ کی چربی سے حاصل کیا جاتا ہے۔ پھر کمرشل ٹیلو میں بعض اوقات دیگر جانوروں کی چربی سے ماخوذ اجزا (جیسے خنزیر کی چربی سے ماخوذ لارڈ) یا پھر بعض پودوں کے اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔ نباتا تی ذرائع جیسے Tallow Tree کے روغن سے تیار شدہ ” ٹیلوـ ــ” بھی مارکیٹ میں مل جاتا ہے۔
ٹیلو کی تیاری کے مراحل:
سب سے پہلے جانور کی خام چربی حاصل کی جاتی ہے جسے Suet کہا جا تاہے۔ پھر اسے ایک خاص طریقے سے صاف کیا جا تا ہے تاکہ اس سے گندے، فاسد اور غیر ضروری مادوں (Impurities) کو نکا ل کر اسے اور اس کی خصوصیات کو زیادہ عرصہ تک برقرار رکھا جا سکے۔ صفائی کے اس عمل کو Rendering کہا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں صاف شدہ چربی ہی کو ”ٹیلو ” کا نام دیا جاتا ہے۔
ٹیلو کے مقاصد:
”ٹیلو” کا استعمال متعدد مصنوعات میں عام ہے۔ اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے FAO کے اعداد و شمار کے مطابق2011ء میں اس کی کل عالمی پیداوار 66 لاکھ 86 ہزار 5 سو 66 ٹن رہی۔ (بحوالہ: faostat.fao)
ذیل میں ان بڑی بڑی مصنوعات کا ذکر کیا جارہا ہے جن میں ”ٹیلو” نامی جزو ترکیبی استعمال کیا جا تا ہے:
1 ”شارٹننگ” (Shortening)کی تیاری میں ٹیلو استعمال ہوتا ہے۔ شارٹننگ بھی دراصل چربی کی ایک خاص قسم کا نام ہے جو کھانے پینے کی اشیا میں استعمال کی جاتی ہے۔ نیز کھانا پکا نے کے تیل (کوکنگ آئل) کے طور پر بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور مارجرین میں بھی۔
2 صابن، جلد کی حفاظت اور نگہداشت کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات، لپ اسٹک، شیمپو اور میک اپ کا سامان۔
3 جانوروں کی خوراک
4 بائیو ڈیزل
5 موم بتی
6 چمڑے سے بنے ہوئے ملبوسات
7 بعض دوائیں
8 بعض ذائقوں ((Flavorings کی تیاری میں بھی اس کا ستعمال کیا جاتا ہے
ٹیلو سے متعدد دیگر اجزائے ترکیبی بھی تیار کیے جا تے ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: ٹیلو امیڈیزالین (Tallow Imidazoline)، ٹیلو گلیسرائیڈز (Tallow Glycerides)، ٹیلو ایسڈ (Tallow Acid)، سوڈیم ٹیلوایٹ (Sodium Tallowate)، ٹیلو امین (Tallow Amine) اور ٹیلو ایمائیڈ (Tallow Amide ) وغیرہ۔ نیز چند ایسے اجزا ئے ترکیبی بھی موجود ہیں جو ٹیلو کے یقینی حلال اور پاک متبادل کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ان میں نباتاتی ٹیلو، پیرا فن (Paraffin) اور سیرِسِن (Ceresin) شامل ہیں۔
شرعی رہنمائی:

ٹیلو کا اصولی شرعی حکم یہ ہے کہ اگر یہ حلال اور شرعی طریقے سے ذبح شدہ جانوروں کی چربی یا پودوں سے ماخوذ ہو تو بلا شبہ حلال اور پاک ہے۔ اگر یہ حرام یا حلال لیکن غیر شرعی طریقے سے ذبح شدہ جانوروں کی چربی سے ماخوذ ہو تو حرام اور ناپاک ہے۔ البتہ اگر تبدیلِ ماہیت ثابت ہوجائے تو اس کو بھی حلال اور پاک قرار دیا جائے گا، لیکن چونکہ اس کا ثابت کرنا انتہائی مشکل اور مختلف فیہ ہے اس لیے کھانے پینے کی اشیا میں ایسے ذرائع سے ماخوذ ٹیلو کے استعمال سے اجتناب ہی کا حکم دیا جاتا ہے۔
جن مصنوعات میں ٹیلو استعمال ہوا ہو، اگر ان کے بارے میں کسی مستند ذریعے (مثلا: مستند حلال سرٹیفکیشن باڈی کے حلال لوگو) سے معلوم ہوجائے کہ ان میں استعمال کیا گیا ٹیلو حلال اور پاک ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے اور دیگر اجزا بھی حلال اور پاک ذرائع سے لئے گئے ہیں تو ان مصنوعات کا استعمال بلاجھجک کیا جا سکتا ہے۔ تاہم جس مصنوع (پراڈکٹ) کے بارے میں ایسے کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہ ہوسکے وہ اگر غیر مسلم ملک میں تیار شدہ ہواور اس کا تعلق داخلی استعمال (یعنی کھانے پینے) سے ہو تو ایسی مصنوع کے ساتھ حرام مصنوع والا معاملہ کیا جائے گا کیونکہ ہمارے علم کے مطابق غیر مسلم ممالک میں ابھی تک ٹیلو اکثروبیشتر حرام ذرائع ہی سے حاصل کیا جاتا ہے۔
خارجی استعمال کی اشیا (یعنی وہ اشیا جو کھانے پینے میں نہیں آتیں) جیسے صابن، شیمپو اور لوشن وغیرہ میں ٹیلو کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے، خواہ ایسی اشیا مسلمانوں کی تیار کردہ ہوں یا غیر مسلموں کی، کیونکہ ان اشیا میں اکثر انقلابِ ماہیت ہوجاتا ہے۔ اگر تقویٰ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی مشکوک اشیا کے خارجی استعمال سے بھی اجتناب کیا جائے تو یہ بہتر ہے۔ تاہم اگر یقینی طور پر ثابت ہو جائے کہ ان میں ڈالا گیا ٹیلو ناپاک ہے تو یہ مصنوعات بھی ناپاک ہوں گے.”

Tallow; HALAL GUIDELINES
Islam is not a mere religion.  It is a way of life with rules and manners governing every facet of life. Since food is an important part of daily life, food laws carry a special significance. Muslims are expected to eat for survival, to maintain good health and not to live for eating. In Islam, eating is considered to be a matter of worship of God like prayer, fasting, alms-giving and other religious activities. A Muslim eats to maintain a strong and healthy physique in order to be able to contribute his knowledge and effort for the welfare of  the society.  Muslims are supposed to make an effort to obtain the best quality nutritionally. It is mentioned in a Hadith that the prayer of a person is rejected by  Allah if his food is haram. Another Hadith states that hell-fire is more deserving of the flesh which has been nourished with haram…
http://www.islamiccouncilwa.com.au/halal-certification/halal-guidelines/