‘امام الفرائض’ کس کا لقب ہے؟

سوال: ‘امام الفرائض’ کس کا لقب ہے؟ مہربانی کرکے جواب دیں.
جواب: اس لقب کا علی الاطلاق کسی کے لئے مختص ہونا تو کہیں مصرح نہیں۔ ہاں اتنا ضرور ہے حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں علم فرائض کے سب سے بڑے ماہر حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔
تاریخ ابن عساکر کی روایت کے مطابق ابن مسعود کی شہادت بھی یہی ہے۔ نیز یہ روایت بھی اسی کی موید ہے:
خرج يزيدُ بنُ أبي مسلمٍ من عندِ الحجاجِ فقال : لقد قضى الأميرُ بقضيةٍ فقال لهُ الشعبيُّ : وما هي ؟ فقال : قال : ما كان للرجلِ فهو للرجلِ وما كان للنساءِ فهو للمرأةِ فقال الشعبيُّ : قضاءُ رجلٍ من أهلِ بدرٍ قال : ومن هو ؟ قال : لا أُخْبِرُكَ قال : من هو على عهدِ اللهِ وميثاقِهِ ألَّا أُخْبِرُهُ قال : هو عليٌّ فدخل على الحجاجِ فأخبرَهُ فقال : صدقكَ ويحكَ إنَّا لم ننقم على عليٍّ قضاءَهُ قد علمنا أنَّ عليًّا كان أقضاهم . .
الراوي: الشعبي عامر بن شراحيل المحدث: الذهبي – المصدر:المهذب – الصفحة أو الرقم: 8/4294
خلاصة حكم المحدث: فيه محمد ضعف وهو ابن الأصبهاني
واللہ اعلم بالصواب
شکیل منصور القاسمی
……..
سوال: كوئى استغفار سكهادیجئے جو اپنے لئے اور اپنے والدين كى لئے ہو اور أسانى سى اہتمام کیا جاسکے.
جواب: رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ.
​۔(ابراهيم14/41)
سوال: ربنا غفرلى ولوالدي
صرف اتنا ذكر كرسكتى ہوں؟
جواب: جواز کی حد تک تو گنجائش ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ مکمل آیت پڑھی جائے.
واللہ اعلم بالصواب
شکیل منصور القاسمی