نظر کی کمزوری ختم! عبقری سے ملا لاجواب وظیفہ

میری نظر دن بدن کمزور ہوتی جارہی تھی‘رسالہ عبقری سے ایک وظیفہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے درمیان سورۂ قدر تین مرتبہ پڑھنا ہے اور تین بار انگلیوں پر دم کرکےآنکھوں پر مس کرنا ہے‘ میں نے یہ عمل چالیس یوم روزانہ تین بار کیا۔ اللہ پاک نے میری نظر میں لاجواب بہتری عطا فرمائی ہے۔ دعا ہے کہ تادم آخرت یہ نسبت روشن اور سلامت رہے۔ اللہ پاک آپ کا سایہ ہم تمام خوشہ چینوںکے سروں پر قائم رکھے۔