چند آسان گھریلو ٹوٹکے
ذیل میں چند ایسے آسان گھریلوٹوٹکے تحریر کئے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کے بہت سی روز مرہ دشواریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ان کی حیثیت کسی قاعدہ کلیہ کی نہیں ہے بلکہ تجربات کی بنیاد پر ہے۔لہٰذا مخصوص حالات میں متعلقہ ماہرین اور تجربہ کاروںسے رابطہ قائم کرنا ضروری ہو گا:
٭… ابلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لئے اس دیگچی کو جس پر دودھ ابالا جائے اس کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگا دیں تو ابلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔
٭… بچوں کے فیڈر کی نپل میں بعض اوقات چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے کودودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس دشواری کا آسان حل یہ ہے کہ نپل میںدو چٹکی نمک ڈال کر دس منٹ تک کے لیے رکھ دیں بعد میں نیم گرم پانی سے دھوئیں ، انشاء اللہ بالکل صاف ہوجائے گا۔
٭… دہی جمانے سے پہلے دودھ کو ابال کراس میں2 ہری مرچ ڈال دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑئیے اور پھر دیکھئے دہی جلد اورسخت جمے گا۔
٭… کچن میں کھانا بناتے ہوئے خوشبو اکثرسارے گھر میں پھیل جاتی ہے اس کو روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی سفید سرکہ چولہے کے پاس رکھ دیں توخوشبو نہیں پھیلے گی۔
٭… باسی چاول تازہ کرنے کے لئے پانی ابالیںاور اس میںچاول ڈال دیں ایک ابال کے بعد پانی نکال دیں اور دم پر رکھ دیں ۔
٭… لیموں سے زیادہ رس حاصل کرنے کیلئے ایک دو منٹ تک نیم گرم پانی میں بھگو دیں پھر اس کا رس نکال دیں پھراس کارس دوگنا حاصل ہو گا۔
٭… نمک دانی میں چاول کے چار پانچ دانے ڈال دیں تواس میں نمک نہیںجمے گا۔
٭… سر کے اور پانی سے شیشے کی بوتلیں اور صراحیاں خوب صاف ہو جاتی ہیں ۔
٭… چاقو،چھری کی صفائی کچا آلو کاٹ کر چاقو پر ملنے سے چاقو صاف ہو جاتا ہے۔
٭… سیاہ بوٹ پالش میں ذراسا سر کہ ملا دیا جائے تو جوتوں پر خوب چمک آ جاتی ہے۔
٭… چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لئےایک گلاس پانی لے کر دو عدد لیموں کارس اس میں ملا دیں پھر اس آمیزے کو برف جمانے والی ٹرے میں جما لیں پھر روزانہ ایک ٹکڑا نکال کر چہرے پر ملیں چہرہ خوب صاف ہو جائے گا۔
٭… پلاسٹک کے برتنوں کوکثرت سے استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں ، بوتلوں پر کچھ داغ پڑ جاتے ہیںاور چکنائی جم جاتی ہے۔ اس کے لئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دو چار چمچ کپڑے دھونے والاسوڈ اڈال کر تیز گرم یا پانی میں بھگو دیں نتائج حیران کن ہوں گے۔
٭… اگر آپ کو نکسیر کی بیماری ہے تو آپ آملے کو ایک دن کے لیے پانی میں بھگو دیں اس کے بعد اس پانی کے چار قطرے روزانہ ناک میں ڈالیںتو آرام آجائے گا۔ اور جب نکسیر بہنےلگے تو پیاز کا ٹ کر ضرور سونگھئے‘ ان شاء اللہ اس سے بھی آرام ملے گا۔
٭… اگر آپ کی جلد چکنی ہے یا آپ کے پاؤں میں بہت پسینہ آتا ہے تو گرم پانی میںسرکہ یا لیموں کا عرق ملا کراس سے پاؤں دھوئیں ۔ پسینہ آنا کم ہو جائے گا۔
٭… گلاس اوراسٹیل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کیلئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا ضائع مت کریں ۔ اس سے گلاس اوراسٹیل کے دیگر برتن دھوئیںاور پھر ان کی چمک دیکھیں ۔
٭… چپاتیوں کو ڈبہ میں بند کرتے وقت اس میںر تھوڑی سا ادرک رکھ دیں ۔ چپاتی نرم اور تازہ رہی گی۔
٭… اگر آپ ہچکی کو فوراً روکنا چاہتے ہیںتو ایک سبز الائچی اچھی طرح چبا کر نگل لیں اور فوراً ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیں تو ہچکیاں بند ہو جائیںگی۔
٭… دہی کو زیادہ دن تک استعمال کرنے کے لئے کچے ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہی میں ڈال کر رکھ دیں تو دہی 4 سے 5 دن تک ویسے ہی تازہ رہے گا۔
٭… بال محفوظ رکھنے کے لئے:سیکا کائی ، ماش کی دال اور میتھی سل پر باریک چٹنی کی طرح پیس لیں اسے بالوں میں لگائیںاس سے بال جھڑنا بند ہو جائیں گے، بالوں کا سفید ہونا بھی رک جائے گا اور بال چمکدار ہو جائیںگے۔
٭… پنیر کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے: پنیر کو گرم پانی میںڈال کر تھوڑی دیر رکھ دیں اور پھر اس کوکسی بھی چیز میںڈال کر پکائیں پنیر ٹوٹتا نہیں ہے۔
٭… زہریلی چیز کا شک دور کرنا کھانا پکاتے ہوئے اگر آپ کو یہ شک ہوکہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز پڑ گئی ہے تو ایک چمچ مشکو ک کھانا لے کر آگ میں ڈالیں اگر اس میںسے نیلے رنگ کے شعلے نکلیںتو سمجھ لیں کہ کھانا زہریلا ہو گیا اور کھانے کے قابل نہیںہے۔
٭… آئیڈیل کیک بنانے کے لئے ہمیشہ انڈے کی سفیدی علیحدہ اور زردی الگ سے پھینٹنے کے لئے۔ لکڑی کا چمچہ استعمال کریں سیفدی خوب جھاگ بن جائے اور برتن الٹانے پر نہ گرے تو کیک خوب پھولا ہوا ہوا بنے گا۔ میدے کو دو تین مرتبہ اچھی طرح اور ہلکا ہلکا ٹیبل پر پٹخیںگے تو ہوا کے بلبلے نکل جائیں گے اور کیک عمدہ بنے گا۔
٭… ہاتھوں سے مرچ کی جلن دور کرنے کے لیے آٹا تھوڑا ساہاتھوں پر صابن کی طرح مل لیں، پھر پانچ منٹ بعد ہاتھ دھولیںاگر آگ سے جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگا لیںتو جلن دور ہو جائے گی۔
٭… المونیم کی چیزوں پر سے داغ دور کرنے کے لیے پسا ہوا نمک پہلے خشک اور پھر گیلا کر کے رگڑیں ایسا کرنے سے چند منٹ بعد داغ دور ہو جائے گا اس سے المونیم وغیرہ کی اشیاء پہلے کی طرح چمکنے لگیں گی۔
٭… فریج سے بد بو کا ختم کرنا اگر آپ کے فریج میںکسی بھی قسم کی بدبو آتی ہو تو ایک پیالی میںسرکہ ڈال کر فریج میںرکھ دیں ، بد بو ختم ہو جائے گی۔
٭… پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی ختم کرنا: جتنی پیاز استعمال کرنی ہوں انہیں رات کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر اچھی طرح تھیلی بند کر کے فریج میںرکھ دیں ۔ انہیںکاٹتے وقت آنکھوں سے پانی نہیںبہےگا۔
٭… منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے:رات کو ایک چٹکی نمک لے کر اس میں دو قطرے سرسوں کا تیل اچھی طرح سے ملا لیں ، انگلی سے دانتوں پر خوب اچھی طرح سے ملنے کے بعدمنہ کو جھکا لیں تاکہ پانی نکل جائے۔ بغیر کلی کئے سوجائیںپانی بالکل نہ لگائیں اس سے دانت بہت صاف اورمسوڑھے مضبوط ہو جائیںگے اور منہ کی بدبو بھی ختم ہو جا ئے گی انشا ء اللہ تعالیٰ۔
٭٭٭