متفرق احادیث
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم :
حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کا فرمان عالیشان ہے کہ :
۱ اِنَّمَا الْاَ عْمَالُ بِاالنِّیَاتِ وَاِنَّمَا لِکُلِّ امْرِءِ مَّا نَوٰی
اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کو اس کی نیت کے مطابق اجر ملے گا۔
۲ مَنْ زَارَ تُرْ بَتِیْ وَجَبَتْ لَہُ شَفَاعَتِیْ
جس نے میری قبر کی زیارت کی اس پر میری شفاعت واجب ہو گئی۔
۳ وَاللّٰہُ یُعْطِیْ وَاَنَا قَاسِمٌ
اللہ دیتا ہے اور میں بانٹتا ہوں۔
۴ لَاتَسُبُّوْ الدَّ ھْرَفَاِنِّیْ اَنَا الدَّ ھْرُ
زمانے کو برا نہ کہو ہاں زمانہ تو میں ہی ہوں۔ (یعنی زمانے کو الٹ پھیر کرنے والا میں ہی ہوں )
۵ مَنْ تَمَسَّکَ بِسُنَّتِیْ عِنْدَ فَسَادِاُمَّتِیْ فَلَہٗ اَجْرُ مِائَۃِ شَھِیْدٍ
فسادِ امت کے وقت جو میری سنّت پر عمل کرے گا اسے سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔
۶ مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَجَبَّنِیْ وَمَنْ اَجَبَّنِیْ کَانَ مَعِیَ فِیْ الْجَنَّۃِ
جس نے میری سنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔
۷ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مَسْلِمٍ
علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے (مرد ہو یا عورت) (۱)
۸ اُطْلُبُوْ الْعِلْمَ مِنَ الْمَھْدِ اِلیَ اللَّحْدِ
گود سے گور تک علم حاصل کرو۔
۹ اَلْعِلْمُ نُوْرٌ
علم نور ہے ۔
۱۰ اَلْعُلَمَآءُ وَرَثَۃُ الْاَ نْبِیآءِ
علما انبیا کے وارث ہیں۔
۱۱ عُلَمَاءُ اُمَّتِیْ کَاَنْبِیَاءِ بَنِیْ اِسْرَآئِیْل
میری اُمت کے علما بنی اسرائیل کے انبیا کی طرح ہوں گے ۔
۱۲ اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ
دین خیر خواہی کا نام ہے ۔
۱۳ اَلدِّیْنُ یُسْرٌ
دین آسان ہے ۔
۱۴ نَوْمُ الصُّبْحَۃِ یَمْنَعُ الرِّزْقَ
صبح کے وقت کا سونا روزی کو روکتا ہے ۔
۱۵ الَسَّلَامُ قَبْلَ الْکَلَامِ
بات کرنے سے پہلے سلام کیا کرو۔
۱۶ الطَّھُوْرُ شَطْرُالْاِیْمَانِ
پاکی آدھا ایمان ہے ۔
۱۷ اَلْوُ ضُوْءُ مِفْتَاحُ الصَّلٰوۃِ
وضو نماز کی کنجی ہے ۔
۱۸ لااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مِفْتَاحُ الْجَنَّۃِ
لاالٰہ الااللہ جنت کی کنجی ہے ۔
۱۹ اَلصَّلٰوۃُ مِعْرَاجُ الْمَؤمِنِیْنَ
نماز مومنوں کی معراج ہے ۔
۲۰ اَلصَّلٰوۃُ عِمَادُالدِّیْنِ
نماز دین کا ستون ہے ۔
۲۱ قُرَّۃُ عَیْنِیْ فِیْ الصَّلٰوۃِ
نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔
۲۲ اَلدُّعآءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ
دعا عبادت کا مغز ہے ۔
۲۳ اَلدُّعَآءُ سِلَاحُ الْمُؤمِنِ
دعا مومن کا ہتھیار ہے ۔
۲۴ الدُّعَاءُ ھُوَ الْعِبَادَۃُ
دعا عبادت ہی ہے ۔
۲۵ مَنْ لَمْ یَسْأَلِ اللّٰہَ یَغْضَبْ عَلَیْہِ
جو اللہ سے دعا نہیں کرتا اس پر اللہ تعالیٰ غضبناک ہوتا ہے ۔
۲۶ لَیْسَ شَیْءٌ اَکْرَمَ عَلَی اللّٰہِ مِنَ الدُّعَاءِ
خدا کے یہاں دعا سے بڑھ کر کسی چیز کی قدر نہیں۔
۲۷ اَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ قِراءَ ۃُالْقُرْآنِ
قرآن کی تلاوت بہترین عبادت ہے ۔
۲۸ اَکْرِمُواالْخُبْزَ
روٹی کی عزت کرو۔
۲۹ اَلْاَ کْلُ فِیْ السُّوْقِ دَنَائَۃٌ
بازار میں کھانا ہلکے پن کی نشانی ہے ۔
۳۰ اِشْرَبُواالْمَآءَ اَعْیُنَکُمْ
پانی دیکھ کر پیا کرو۔
۳۱ اَلصَّوْمُ جُنَّۃٌ
روزہ ڈھال ہے ۔
۳۲ اَلْمُسْلِمُ اَخُ الْمُسْلِمْ
مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے ۔
۳۳ اَلْمُسْلِمُ مِرَاءَ ۃُالْمُسْلِم
مسلمان، مسلمان کا آئینہ ہے ۔
۳۴ بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ اٰیَۃً
میری طرف سے پہنچا دو اگر ایک ہی آیت ہو۔
۳۵ اَعْمَالُکُمْ عُمَّا لُکُمْ
جیسے تمہارے اعمال ویسے تمہارے حاکم۔
۳۶ اَلْمُسْتَشَارُ مُؤ تَمَنٌ
جس سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہے ۔
۳۷ تَھَادُوْ اَتَحَابُّوْا
ہدیہ لیتے دیتے رہو محبوب ہو جاؤ گے ۔
۳۸ لَاتَسُبُّوا اَصْحَابِیْ
میرے صحابہ کو بُرا مت کہو۔
۳۹ اَفْشُوْاالسَّلَامَ تَسْلَمُوْا
سلام کو عام کرو محفوظ ہو جاؤ گے ۔
۴۰ اِتَّقُوْامَوَاضِعَ التُّھَمِ
تہمت کی جگہ سے بچو۔
۴۱ مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنَّا
دھوکے باز مجھ سے نہیں۔
۴۲ مَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَلَمْ یُوَ قِّرْ کَبِیْرَنَافَلَیْسَ مِنِّیْ
جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے مجھ سے نہیں۔
۴۳ اَلزِّ نَا یُوْرِثُ الْفَقْرَ
زنا محتاجی پیدا کرتا ہے ۔
۴۴ لَایَدْ خُلُ الْجَنَّۃَ قَاطِعٌ
رشتہ تو ڑنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔
۴۵ لَاتَتَمَنَّوْالْمَوْتَ عَلَی الْمُصِیْبَۃِ
مصیبت پر موت کی تمنّا نہ کرو۔
۴۶ اَلْخَمْرُ جُمَّاعُ الْاِ ثْمِ
شراب ہر بُرائی کی جڑ ہے ۔
۴۷ وَالِدَاکَ جَنَّتُکَ اَوْ نَارُکَ
ماں باپ تمہارے لئے جنت ہیں یا جہنم۔
۴۸ اَلْجَنَّۃُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُ مَّھَاتِ
ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ۔
۴۹ اَلْوَالِدُ اَوْسَطُ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ
باپ جنت کے دروازوں میں درمیان کا دروازہ ہے ۔
۵۰ اَلْخَالَۃُ بِمَنْزِ لَۃِ الْاُ مِّ
خالہ ماں کے قائم مقام ہے ۔
۵۱ عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ
قبر کا عذاب حق ہے ۔
۵۲ اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا
غیبت زنا سے بھی بری چیز ہے ۔
۵۳ سُوْرُالْمُؤمِنِ شِفَاءٌ
مومن کا جھوٹا شفا ہے ۔
۵۴ مَنْ لَّا یَرْحَمُ لَا یُرْحَمُ
جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔
۵۵ اَلْاِ سْلَامُ یَعْلُوْ اوَلَایُعْلٰی
اسلام غالب ہونے کے لئے آیا ہے مغلوب ہونے کے لئے نہیں۔
۵۶ لَایَبُوْلَنَّ اَحَدُ کُمْ قَائِمًا
تم میں سے کوئی کھڑے ہو کر پیشاب نہ کرے ۔
۵۷ اِلْجِھَادُ مَاضِ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَہِ
جہاد قیامت تک کے لئے چلتا رہے گا۔
۵۸ اَلصَّبْرُ ضِیَآءٌ
صبر اُجالا ہے ۔
۵۹ اَلْحَیَاءٌ مِّنَ الْاِ یْمَانِ وَالْاِیْمَان فِی الْجَنَّۃِ
حیا، ایمان سے ہے اور ایمان والا جنت میں جائے گا۔
۶۰ اَلْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ وَالْجَفَاءُ مِنَ النَّار
بے حیائی اور فحش گوئی بُرائی کا حصہ ہے اور بُرائی والا دوزخ میں جائے گا۔
۶۱ تَنَظَّفُوْا فَاِنَّ الْاِ سْلَامَ نَظِیْفٌ
صاف ستھرے رہو کہ اسلام صاف ستھرا مذہب ہے ۔
۶۲ نَظِّفُوْا اَفْنَاءَ کُمْ
اپنا صحن صاف ستھرا رکھو۔
۶۳ مَنْ صَمَتَ نَجٰی
جو خاموش رہا اس نے نجات پائی۔
۶۴ مَنْ ضَحِکْ ضُحِکَ
جو کسی پر ہنسے گا اس پر بھی ہنسا جائے گا۔
۶۵ اَلْمُؤ مِنُ لَا یَکْذِبُ
مسلمان جھوٹ نہیں بولتا۔
۶۶ اَلْحَیْنُ حَقٌّ
نظر کا لگنا حق ہے ۔
۶۷ اَلصِّرَاطُ حَقٌّ
پُل صراط سے گزرنا حق ہے ۔
۶۸ اَلسُّوَالُ ذُلٌّ
بھیک مانگنا بُری چیز ہے ۔
۶۹ یَدُالْعُلْیَا خَیْرٌ مِّنَ الْیَدِ الْسُّفْلٰی
اُوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ۔
۷۰ خَیْرُ الْغِنٰی غِنٰی النَّفْسِ
بہترین تونگری، دل کی تونگری ہے ۔
۷۱ جَدِّ دُوْااِیْمَانَکُمْ بِقَوْلِ لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ
اپنے ایمان کو لاالٰہ الااللہ کے ذکر سے تازہ کیا کرو
۷۲ مَنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ دَخَلَالْجَنَّۃَ
جس نے لاالٰہ الااللہ کہہ لیا وہ جنت میں داخل ہو گا۔
۷۳ حَاسِبُوْاقَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوْا
اس سے پہلے تمہارا حساب کتاب لیا جائے اپنا حساب کر لو۔
۷۴ لَا طَاعَۃَ لِمَخْلُوْ قٍ فِیْ مَعَصِیَۃِالْخَالِقِ
خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔
۷۵ مَنْ تَوَ اضَعَ لِلّٰہِ فَقَدْ رَفَعَہُ اللّٰہ
جو اللہ تعالیٰ کے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ اسے بلندی عطا فرماتا ہے ۔
۷۶ کُلُّ ذِیْ نِعْمَۃٍ مَحْسُوْدٌ
ہرذی نعمت حسد کیا جاتا ہے ۔
۷۷ کَلِّمُوْ النَّاسَ عَلٰی قَدَرِ عُقُوْ لِھِمْ
لوگوں سے اُن کی عقلوں کے مطابق کلام کرو۔
۷۸ طَلَبُ الْحَلَالِ وَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمِ
حلال روزی طلب کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے ۔
۷۹ اَلْمُجَاھِدُ مَنْ جَھَدَ نَفْسَہٗ
مجاہد وہ ہے جو اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرے ۔
۸۰ اِنَّ اللّٰہ لَطِیْفٌ یُّحِبُّ الْلَّطَافَۃَ
بے شک اللہ تعالیٰ لطیف ہے اور لطافت کو پسند فرماتا ہے ۔
۸۱ خَیْرٌ تَلَقَّاہُ وَشَرٌّ تَوَقَّاہُ
خیر کا سامنا کرو اور شر سے بچو۔
۸۲ لَا صَلوٰۃَ بَعْدَ الْعَصْرِ وِبَعْدَ الصُّبْحِ
عصر اور صبح کی نماز کے بعد کوئی نفلی نماز نہ پڑھی جائے ۔
۸۳ لَایُصَامُ یَوْمَ الْاَ ضْحٰی وَیَوْمَ الْفِطْرِ
عید الاضحٰی اور عید الفطر کے روز روزہ نہ رکھا جائے ۔
۸۴ اَشْرَفُ الْحَدِیْثِ ذِکْرُ اللّٰہِ
تمام باتوں سے بہتر بات اللہ کا ذکر ہے ۔
۸۵ اَشْرَفُ الْمَوْتِ قَتْلُ الشُّھَدَآءِ
سب سے بہتر موت جام شہادت پینا ہے ۔
۸۶ شَرُّ الْعُمٰی عُمٰی الْقَلْبِ
بدترین اندھا پن، دل کا اندھا پن ہے ۔
۸۷ خَیْرُ الزَّادِ التَّقْوٰی
اصلی کار آمد تو شہ، تقویٰ ہے ۔
۸۸ رَأسُ الْحِکْمَۃِ مَخَافَۃُ اللّٰہِ
دانائیوں کا سرتاج اللہ تعالیٰ کا ڈر ہے ۔
۸۹ اَلنِّیَا حَۃُ مِنْ عَمَلِ الْجَاھِلِیَّۃِ
میت پر چیخنا چلانا جاہلیت کا عمل ہے ۔
۹۰ وَالْغُلُوْلُ مِنْ حَرِّ جَھَنَّمَ
خیانت دوزخ کی آگ ہے ۔
۹۱ وَالسُّکْرُ کَیٌّ مِنَ النَّارِ
شراب کا پینا دوزخ کی آگ سے داغے جانے کے مترادف ہے ۔
۹۲ سِبَابُ الْمُوْمِنِ فُسُوْقٌ وَقِتَالُہٗ کُفْرٌ
مومن کو گالی دینا فسق ہے اور اس کا قتل کرنا کفر ہے ۔
۹۳ وَمَنْ یَکْظِمِ الْغَیْظَ یَأ جُرُو ہُ اللّٰہُ
جو غصہ پی جائے گا اللہ اسے اس کا اجر دے گا۔
۹۴ وَمَنْ یَصْبِرْ عَلَی الرَّزِیَّہِ یُعُوِ ضُہُ اللّٰہُ
جو مصیبت پر صبر کرے گا اللہ تعالیٰ اسے اس کا اجر دے گا۔
۹۵ وَمَنْ یَتَصَبَّرُ یُضْعِفِ اللّٰہُ لَہٗ
جو شخص مصنوعی صبر کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف کو بڑھا دے گا۔
۹۶ مَنْ وَقَّرَ صَاحِبَ بِدْعَۃٍ فَقَدْاَعَانَ عَلٰی ھَدَمِ الْاِ سْلَامِ
جس نے کسی بد مذہب کی تعظیم و توقیر کی تو اس نے اسلام کے ڈھانے پر مدد دی۔
۹۷ اَھْلُ الْبِدْعِ کِلَابُ النَّارِ
بد مذہب دوزخ والوں کے کتے ہیں۔
۹۸ تَدَارُسُ الْعِلْمِ سَاعَۃً مِّنَ اللَّیْلِ خَیْرٌ مِّنْ اِحْیَائِھَا
رات میں ایک گھڑی علم دین کا پڑھنا پڑھانا رات بھر کی عبادت سے بہتر ہے ۔
۹۹ فَقِیْہٌ وَاحِدٌ اَشَدُّ عَلَی الشَّیْطَانِ مِنْ اَلْفِ عَابِدٍ
ایک فقیہ(یعنی عالم دین) شیطان پر ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہے ۔
۱۰۰ اِنَّ الدُّ عَاءَ یَرُدُّ الْقَضَاءَ بَعْدَ مَا اُبْرِمَ
بیشک دعا قضائے مبرم(تقدیر) کو ٹال دیتی ہے ۔
۱۰۱ شَفَاعَتِیْ لِاَھْلِ الْکَبَائِرِ مِنْ اُمَّتِیْ
میری شفاعت ثابت ہے میری اُمت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لئے ۔
۱۰۲ یَخْرُجُ قَوْمٌ مِّنْ اُمَّتِیْ مِنَ النَّارِلِشَفَاعَتِیْ یُسَمُّوْنَ الْجَھَنَّمِیِّیْنَ
میری اُمت کی ایک جماعت میری شفاعت کی بدولت نار دوزخ سے نکالی جائیگی جس کا نام جہنمی پڑا ہوا تھا۔
۱۰۳ اَلسِّوَاکُ مُطْھَرَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِلرَّ بِّ
مسواک منہ کو پاک کرنے والی اور پروردگار کو راضی کرنے والی چیز ہے ۔
۱۰۴ اِذَا اَتَیْتُمُ الْغَائِطَ فَلَا تَسْتَقْبِلُو الْقِبْلَۃَ وَلَا تَسْتَدْ بِرُوْھَا
جب تم پا خانہ (یا پیشاب) کے لئے جاؤ تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرو اور نہ اس کی جانب پیٹھ کرو۔
۱۰۵ اَلْمُؤَذِّنُوْنَ اَطْوَلُ النَّاسِ اَعْنَاقًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
موذنوں کی گردنیں قیامت کے دن سب سے زیادہ بلند ہوں گی۔
۱۰۶ اَوْلَی النَّاسِ بِیْ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُ ھُمْ عَلَیَّ صَلَاۃً
قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ میرے قریب وہ شخص ہو گا۔ جس نے سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجا ہے ۔
۱۰۷ رَغِمَ اَنْفُ رَجْلٍ ذُ کِرْتُ عِنْدَہٗ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ
اس شخص کی ناک خاک آلود ہ ہو جسکے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے ۔
۱۰۸ صَلَاۃَ الْجَمَاعَۃِ تَفْضُلُ صَلٰوۃَ الْنَذِّ یِسَبْعٍ وَّ عِشْرِیْنَ دَرَجَۃً
نماز با جماعت کا ثواب تنہا پڑھنے کے مقابلے میں ستائیس درجہ زیادہ ہے ۔
۱۰۹ اَحَبُّ الْبِلَادِ اِلَی اللّٰہِ مَسَا جِدُ ھَا وَاَبْغَضُ الْبِلَادِاِلٰی اللّٰہِ اَسْوَ اقُھَا
اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمام آبادیوں میں محبوب ترین جگہیں اس کی مسجدیں ہیں اور بدترین مقامات بازار ہیں۔
۱۱۰ مَااَنْزَلَ اللّٰہُ دَاءً اِلَّا اَنْزَلَ لَہٗ شِفَاءً
اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں پیدا کی ہے جس کے لئے شفا یعنی دوا نہ اُتاری ہو۔
۱۱۱ اِقْرَؤُ سَوْرَۃَ یٰسٓ عَلَی مَوْتَاکُمْ
اپنے مرنے والوں کے قریب سورۂ یٰسٓ شریف پڑھو۔
۱۱۲ لَاتَسُبُّوْ الْاَ مْوَاتِ
مُردوں کو گالی نہ دو۔
۱۱۳ اُذْ کُرُوْامَحَاسِنَ مَوْتَاکُمْ وَکُفُّوْا عَنْ مَسَاوِیْھِمْ
اپنے مُردوں کی نیکیوں کا چرچا کرو اور اُن کی برائیوں سے چشم پوشی کرو۔
۱۱۴ اَلْقَتْلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ یُکَفِّرُ کُلُّ شَیْءٍ اِلَّا الدَّیْنِ
خدائے تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا جانا قرض کے علاوہ ہرگناہ کو مٹا دیتا ہے ۔
۱۱۵ ٍلَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ حَبٌّ وَّلَابَخِیْلٌ وَّلَا مَنَّانٌ
مکار اور بخیل جنت میں داخل نہ ہوں گے اور نہ وہ شخص جو خیرات دے کر احسان جتائے ۔
۱۱۶ خَیْرُ کُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ
تم میں بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔
۱۱۷ مَنْ اَرَادَالْحَجَّ فَلْیُعَجِّل
جو شخص حج کا ارادہ کرے تو پھر اس کو جلد پورا کرے ۔
۱۱۸ اِنَّ عُمْرَۃَ فِیْ رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّۃً
رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے ۔
۱۱۹ مَنْ حَجَّ فَزَارَقَبْرِیْ بَعْدَ وَفَاتِیْ کَانَ کَمَنْ زَارَنِیْ فِیْ حَیَاتِیْ
جس نے حج کیا اور میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو ایسا ہے جیسے میری حیات میں میری زیارت سے مشرف ہوا۔
۱۲۰ اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَجْسَادِ الْاَنْبِیَاءِ
خدائے تعالیٰ نے انبیائے کرام (علیہم السلام) کے جسموں کو زمین پر کھانا حرام کر دیا ہے ۔
۱۲۱ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ جَسدٌ غُذِّیَبِالْحَرَامِ
جس بدن کو حرام غذا دی گئی وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔
۱۲۲ اَلتَّاجِرُالصَّدُوْقُ الْاَمِیْنُ مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَاءِ
بہت سچے اور دیانت دار تاجر کا حشر نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہو گا۔
۱۲۳ لَایَزْنِیْ الزَّانِیْ حِیْنَ یَزْنِیْ وَھُوَ مُؤْ مِنٌ
زنا کرنے والاجس وقت زنا کرتا ہے (اس وقت) مومن نہیں رہتا( یعنی مومن کی صفات سے محروم ہو جاتا ہے )
۱۲۴ سَمُّوْابِاَسْمَاءِ الْاَنْبِیَاءِ
انبیائے کرام کے ناموں پر نام رکھو۔
۱۲۵ سَمُّوْ ابِاِسْمِیْ
میرے نام پر نام رکھو۔
۱۲۶ اِنَّ الشَّیْطَانَ یَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ اَنْ لَّا یَذْکُرَ اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ
جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے کو شیطان اپنے لئے حلال سمجھتا ہے ۔
۱۲۷ اِذَااَکَلَ اَحَدُ کُمْ فَلْیَاکُلْ بِیَمِیْنِہٖ وَاِذَا شَرِبَ فَلْیَشْرَبْ بِیَمِیْنِہٖ
تم میں سے جب کوئی شخص کھانا چاہے تو سیدھے ہاتھ سے کھائے اور جب پینا چاہے تو سیدھے ہاتھ سے پئے ۔
۱۲۸ لَایَشْرَبَنَّ اَحَدٌ مِّنْکُمْ قَائِمًا فَمَنْ نَسِیْ فَلْیَسْقَقِی ءُ
کھڑے ہو کر ہرگز کوئی شخص نہ پئے اور جو بھول کر ایسا کر گزرے تو وہ قے کر دے ۔
۱۲۹ اِلْبَسُواالثِّیَابَ الْبِیْضُ فَاِنَّھَا اَطْھَرُ فَاَطْیَبُ
سفید کپڑے پہنا کرو اس لئے کہ وہ بہت پاکیزہ اور پسندیدہ ہے ۔
۱۳۰ اَلرُّؤْ یَاالصَّالِحَۃُ مِنَ اللّٰہِ وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّیْطَانِ
اچھا خواب خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے اور بُرا خواب شیطان کی جانب سے ہے ۔
۱۳۱ اَلْبَادِیٔ بِالسَّلَامِ بَرِیٌّ مِنَ الْکِبْرِ
سلام میں پہل کرنے والا غرور و تکبر سے پاک ہے ۔
۱۳۲ تَصَافَحُوْایَذْھَبُ الْغِلَّ
مصافحہ کیا کرو اس سے کینہ دور ہو گا۔
۱۳۳ اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ
کامل مسلمان وہ شخص ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان امان میں رہیں۔
۱۳۴ حَقٌّ کَبِیْرِ الْاِخْوَۃِ عَلٰی صَغِیْرِ ھِمْ حَقٌّ الْوَالِدِ عَلٰی وَلَدِہٖ
بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر ایسا ہے جیسا کہ باپ کا حق بیٹے پر۔
۱۳۵ لَیْسَ الْمُؤْ مِنْ بِالَّذِیْ یَشْبَعُ وَجَارُہٗ جَائِعٌ اِلٰی جَنْبِہٖ
وہ مومن نہیں جو خود پیٹ بھر کھائے اور اس کا پڑوسی اس کے پہلو میں بھوکا رہے ۔
۱۳۶ لَعَنَ اللّٰہُ السَّارِقَ
چور پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے ۔
۱۳۷ لَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ عَاقٌّ وَلآقِمَّارٌ وَلَا مَنَّانٌ وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ
والدین کی نافرمانی کرنے والا، جوا کھیلنے والا، احسان جتانے والا اور شراب کا عادی جنت میں داخل نہ ہو گا۔
۱۳۸ لَایَدْخُلْ الْجَنَّۃَ قَتَّاتٌ
چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔
۱۳۹ اِیَّاکُمْ وَالْحَسَدَ فَاِنَّ الْحَسَدَ یَاْکُلُ الْحَسَنَاتِ کَمَاتَاکُلُ النَّارُ الْحَطَبَ
حسد سے اپنے آپ کو بچاؤ اس لئے کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو۔
۱۴۰ اِنَّ اَحَبَّ الْاَعْمَالِ اِلٰی اللّٰہِ تَعَالٰی اَلْحُبُّ فِی اللّٰہِ وَالْبُغْضُ فِی اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل اللہ ہی کے لئے کسی سے محبت کرنا اور اللہ ہی کے لئے کسی سے بیزار رہنا ہے ۔
۱۴۱ اِنَّ الْغَضَبَ لِیُفْسِدُ الْاِیْمَانَ کَمَایُفْسِدُ الصَّبُرُ الْعَسَلَ
غصہ ایمان کو ایسا برباد کرتا ہے جس طرح ایلوا (بھیلاوا) شہد کو خراب کر دیتا ہے ۔
۱۴۲ اَلظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ
ظلم(قیامت کے دن) تاریکیوں کا سبب ہو گا۔
۱۴۳ حُبُّ الدُّنْیَا رَأَسُ کُلِّ خَطِیْئَۃٍ
دنیا کی محبت ہر بُرائی کی جڑ ہے ۔
۱۴۴ اَلدُّنْیَا سِجْنَ الْمُؤمِنِ وَجَنَّۃُ الْکَافِر
دنیا مومن کا قید خانہ ہے اور کافر کی جنت ہے ۔
۱۴۵ لَاتَدْ خُلُ الْمَلَائِکَۃُ بَیْتًا فِیْہِ کَلْبٌ وَلَا صُوْرَۃٌ
جس گھر میں کتّا یا تصویریں ہوں اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ۔
۱۴۶ اَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللّٰہ الْمُصَوِّرُوْنَ
خدائے تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو دیا جائیگا جو جاندار کی تصویریں بناتے ہیں۔
۱۴۷ اَلْاَ نَاۃُ مِنَ اللّٰہِ وَالْعَجَلَۃُ مِنَ الشَّیْطَانِ
کاموں میں جلد بازی نہ کرنا اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے اور جلد بازی کرنا شیطان کی طرف سے ہے ۔
۱۴۸ مَنْ تَوَکَّلَ عَلیَ اللّٰہِ کَفَاہُ
جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرے (اپنے تمام کام اللہ تعالیٰ کے سپرد کرے ) تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے کافی ہے ۔
۱۴۹ اِنَّ اللّٰہَ رَفِیْقٌ یُحِبُّ الرِّفْقَ
اللہ تعالیٰ مہربان ہے اور مہربانی کو پسند فرماتا ہے ۔
۱۵۰ مَنْ یُّحْرَمُ الرِّفْقَ یُحْرَمُ الْخَیْرَ
جو شخص نرمی سے محروم کیا جاتا ہے وہ (دوسرے لفظوں میں ) بھلائی سے محروم کیا جاتا ہے ۔
۱۵۱ اَکْمَلُ الْمُؤ مَنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا
مسلمانوں میں کامل الایمان وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں۔
۱۵۲ لَاتَکْثِرِ الضِّحْکَ فَاِنَّ کَثْرَۃَ الضِّحْکِ تُمِیْتُ الْقَلْبَ
زیادہ نہ ہنسو اس لئے کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ بنا دیتا ہے ۔
۱۵۳ خَمْسٌ تَجِبُ لِلْمُسْلِمِ عَلٰی اَخِیْہِ رَدَّالسَّلَامِ وَتَشْمِیْتُ الْعَاطِسِ وَاِجَابَۃُ اَلدَّ عْوَۃِ وَعِیَادَۃُالْمَرِیْضِ وَاِتِّبَاعُ الْجَنَائِزْ
پانچ چیزیں ایک مسلمان کے لیے اس کے بھائی پر واجب ہیں۔ اپنے بھائی کے سلام کا جواب دینا۔ چھینک کا جواب دینا۔ دعوت قبول کرنا۔ مریض کی عیادت کرنا۔ جنازوں کے ساتھ جانا۔
۱۵۴ مَنْ اَتٰی غَرَّ افًا فَسْأَ لَہٗ عَنْ شَیْءٍ لَمْ تُقْبَلْ لَہٗ صَلٰوۃُ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً
جس شخص نے کسی کا ہن کے پاس جا کر کوئی بات پوچھی اس کی چالیس دن کی نمازیں قبول نہ ہوں گی۔ ٭٭٭