پتنگ بازی… جو حکم کبوتر کے پیچھے دوڑنے کاہے ، وہی حکم پتنگ کے پیچھے دوڑنے کا ہے، یعنی ناجائز۔ حدیث میں ایسے شخص کو شیطان قرار دیا گیا ہے۔ (ابوداؤد) اس میں بھی اور ناجائز کھیلوں کی طرح متعدد مفاسد ومضرتیں پائی جاتی ہیں اور بعض علاقوں میں خاص مواقع پر ”بسنت منانے“ کے عنوان سے وہ ہلڑ بازی ہوتی ہے کہ خدا کی پناہ! اس کے علاوہ قوم کے لاکھوں کروڑوں روپے محض پتنگ بازی کی نذر ہو جاتے ہیں ۔ بعض اوقات چھتوں سے گر کر جان کا ضیاع بھی ہوتا ہے ،کٹی ہوئی پتنگ کو زبردستی لوٹ لیا جاتا ہے ، بے پردگی الگ ہوتی ہے اور ان ا مورِ قبیحہ کی وجہ سے پتنگ بازی بھی شرعی نقطہ نظر سے ممنوع ہے۔
http://www.farooqia.com/ur/lib/1435/08/p49.php
…..
پتنگ بازی میں پیسوں اور وقت کا ضیاع ہےاور مختلف مواقع پر کئی انسانی جانوں کے ضیاع کی نوبت بھی آچکی ہے، نیز بسنت ہندوانہ رسم ہے، لہذا پتنگ بازی یا بسنت منانا جائز نہیں ہے اور پتنگ پکڑنا بھی جائز نہیں ہے۔
http://www.banuri.edu.pk/readquestion/patang-bazi-or-basant-mananay-ka-hukum/-0001-11-30
