٭عقیدہ توحید٭…از: قاری محمد اکرام

٭…ہر مؤمن مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ جل جلالہ ‘کے بارے میں یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ تعالیٰجل جلالہ ‘ ایک ہے نہ ہی اس کو کسی نے جنا ہے اور نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ اس کا کوئی شریک ہے اور نہ ہی کوئی اس کا ہم مثل ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ جل جلالہ ‘نے فرمایا:-
دلیل:-
قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَد’‘ O اَللّٰہُ الصَّمَدُO آپ فرمادیجئے کہ اللہ ایک ہے اللہ بے نیاز ہے۔
اور فرمایالَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْء’‘(شوریٰ آیۃ۱۱) ترجمہ:اس کا کوئی مثل نہیں ہے