عینک توڑ مچھلی کا سوپ‘ آزمانے کے بعد

عینک کا نمبر بڑھ گیاہو ،نظر کمزور ہو گئی ہو اس کیلئے سستا ،بے ضرر اورنہایت کارآمدٹوٹکا ہے۔ مچھلی کے سر صاف کرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اور حسب معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنالیں یعنی شوربہ۔ ایک پیالی صبح ناشتے کے بعد ہلکا نیم گرم چسکی چسکی پئیں۔۔ ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں چند دن چند ہفتے چند مہینے۔ ایک صاحب نے صرف تین پیالیاں ہی پی تھیں تو ان کی عینک اتر گئی۔ بعض لوگ تھوڑا عرصہ استعمال کرنے کے بعد اس کے سوفیصد رزلٹ پاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ فالج،لقوہ،لنگڑی کا درد ،اعصابی کمزوری ،پٹھوں کی کمزوری ،قبل از وقت بڑھاپا،جوڑوں کا پرانا اور دیرینہ درد،جسمانی اور اعصابی کھچائو،اور یادداشت کی کمی،ایسے لوگ جو جوانی یا بڑھاپے میں اپنی یادداشت بالکل کھو چکے ہوں ،ان سب کیلئے بہت مفید ہے۔ (ماہنامہ عبقری میگزین دسمبر 2011 )