دل کے والو بند ہوں یا ڈیلیوری کا مسئلہ سب حل

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک روحانی ٹوٹکہ ہے جو کہ آزمودہ شدہ ہے اور میں نے یہ عبقری کی ویب سائٹ سے دیکھا تھا۔ عمل یہ ہے: سورہ انشقاق کی آیت نمبر چار اور پانچ جتنی زیادہ ہو وہ پڑھیں‘ دل کا کوئی بھی مسئلہ ہو‘ والو بند ہوں‘ سرجری کاکہا گیا ہو‘ جسم میں کہیں بھی کوئی پتھری ہو‘ یہ آیات بہت بہترین ہیں۔سارا دن وضو بغیروضو کھلا پڑھیں۔ اس کے علاوہ کسی نے دکان‘ زمین پر ناجائز قبضہ کررکھا ہو‘ اس کیلئے بھی لاجواب ہے۔ پڑھنے سے پہلے اللہ پاک کے نام پر چاول پکا کر تقسیم ضرور کریں۔