میرا نا م پانی ہے
از قلم:… قاری محمد اکرام چکوالی
میں پانی ہوں،مجھے پانی،واٹر،آب اورماء بھی کہتے ہیں ،میں سیال شکل میں ہوںاورایک ایسا مادہ ہوں جو تینوں حالتوں؛ ٹھوس (برف) مائع (پانی) اور گیس یعنی بخارات کی شکل میں پایا جاتا ہوں،میں مزاج کے لحاظ سے سرد ترہوں،میں اپنی سردی اور تری کی بہ دولت انسانی جسم کی حدت و حرارت کو اعتدال پر رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہوںمیرے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا درحقیقت انسانی جسم کا 60 فیصد حصہ مجھ پر مشتمل ہوتا ہے اور میری کمی کے لاتعداد نقصانات ہوتے ہیں۔کائنات میں ہر ذی روح کی زندگی کا سب سے بڑاسبب اللہ تعالیٰ کے حکم سے میرے وجود سے ہی ہے ۔ اس حقیقت کو خالقِ کائنات نے قرآنِ حکیم میں بھی واضح کرتے ہوئے فرمایا: ’’ہم نے ہر جان دار شے کو پانی سے پیدا کیا‘‘۔کرۂ ارض کی تمام مخلوقات کی زندگی کا دار ومدار مجھ پر ہے۔میرا وجود ہر جا ندار کےزندہ رہنے کے لئے انتہائی ضروری ہے خاص طور پر موسمِ گرما میں تو میرے بغیر جیا ہی نہیں جا سکتا،اور گرمیوں کے موسم میں خاص طور پر ہر شخص دو لیٹر تک یعنی کم از کم آٹھ دس گلاس تک مجھے پیتا ہے،حالانکہ گرمیوں میںکچھ لوگ کافی، سوڈا، شربت اور دیگر مشروبات کو بھی ترجیح دیتے ہیں مگرمیری اہمیت اپنی جگہ محکم ہے،میرے بغیر کسی کا گزارا نہیں اس لئے آپ کوزیادہ مجھےپینے کو ترجیح دینی چاہیے۔ کیونکہ میں زندگی کی بنیاد ہوں اومجھ میں صحت کے حوالے سے بھی بہت سے فوائد چھپے ہوئے ہیں، اگرمجھےزیادہ پیو گےتو آپ کا بدن میری کمی کا شکار نہیں ہوگا، میںآپ کو وزن میں کمی کرنے میں بھی مدد ددوں گا، خواتین اگرخاص طور پر حمل کے دنوں میں مجھےزیادہ پئیںگی تو انہیں زچگی کی پیچیدگیوں سے بچاوںگا،اور مجھے پینے سے انسان گردوں کے امراض سے محفوظ رہتا ہے،میرے پینے سے جسم میں توانائی کی مقدار برقرار رہتی ہے اور چہرہ شاداب رہتا ہے۔ میں آپ کو بتا تا ہوں کہ مجھے کیسے پیا جائے،مجھے پیتے وقت بسم اللہ الر حمٰن الرحیم پڑھ لیا جائے ،اور مجھے بیٹھ کر پیا جائے ،تین سانس میں پیا جائے،پینے کے بعد الحمدللہ کہاجائے،اسی طرح کھانا کھانے سے قبل ایک گلاس میرا پینا صحت کے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔ کھانے سے پہلے مجھے پینے سے آپ کا وزن بڑھنے سے رک جاتا ہے۔ اگر آپ قبض جیسے تکلیف دہ مرض کا شکار نہیں ہونا چاہتے تو روزانہ مجھے مناسب مقدار جسم کا حصہ بنائیں، آنتوں کی حرکت کو معمول کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے میرا ہونا بہت اہم ہے، اور آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر بناوںگااور جسم میں میری مناسب مقدار کا ایک فائدہ سردرد سے تحفظ بھی ہے، کیونکہ اکثر سر میں درد کی بڑی وجہ میری کمی ہوتی ہے۔اورمناسب مقدار میں مجھے نہ پینا خون کی مقدار میں کمی کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں دماغ کی جانب آکسیجن اور خون کی روانی میں کمی آتی ہے اور شریانیں سکڑنے لگتی ہیں۔ ایسا ہونے پر دماغ ردعمل کے تحت درد کے سگنل بھیجتا ہے جس سے سردرد کی شکایت ہوتی ہے۔اپنے دن کا آغامجھ سےکریںمیں جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دوں گا جبکہ دن بھر کے لیے جسمانی توانائی بھی فراہم کرتا ہوں، نہار منہ سادہ یا نیم گرم ہی مجھے نوش کریں جبکہ بہت زیادہ ٹھنڈاپینےسے گریز کریں۔انتہائی ٹھنڈاپينے سے انسان کے دل کی چار رگیں جُڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہيں، جس سے ہارٹ اٹیک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ٹھنڈا پانی پینے سے زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجاتی ہےمجھے بہت زیادہ ٹھنڈانوش کرنے کی وجہ سے تمہارے گلے کے درجہ حرارت میں فرق پڑجائےگا تو اس فرق کی وجہ سےتمہارا گلا اور چھاتی جکڑ جائے گی لیکن اگرمجھےنیم گرم پیا جائے تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔اورخالی پیٹ یا نہار منہ میرےپینےسے تمہاری صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟نارمل ٹھنڈا بھی میںصحت کے لیے نقصان دہ نہیں اور گرم موسم میں گرم پینے سے گریز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔مگر تمہارے اطباء کہتے ہیںکہ مجھے بطورگرم پینا غذائی نالی کو متحرک کرتا ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہےاورنظام ہضم میں پھنسے ذرات کو بھی نکالتا ہوںاور آنتوں کی جانب خون کی روانی بڑھتی ہے۔ کھانے کے بعد مجھے پینا چربی کو زیادہ آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور ہاں یہ عادت قبض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔اسی طرح گرم نوش کرنے سے بند ناک کو کھولنے میں بھی مدد دوں گاکیونکہ میں سانس کی گزرگاہ کو کلیئر کرتا ہوں۔ کیونکہ تمہارےگلے اور اوپری حصے میں بلغم مسلسل بنتا رہتا ہےمیرےگرم پینےسےان حصوں کو گرم رکھنے میں مدد دیتا رہوں گااور آپ کو گلے کی خراش سے بھی ریلیف ملے گا۔ اس عمل کواگر روز مرہ کی زندگی میں عادت بنا لیںتومیں متعدد خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہوںاور تمہارے پرانے زمانے کے طبیب بھی صبح کے ناشتے سے پہلے مجھےگرم پینے پر بہت زور دیتے تھے اور مریض کو اس کا عادی بنانے پر بہت اصرار کرتے تھے۔ اور پیاس بجھاتاہوںاور بے ہوشی، تھکاوٹ، ہچکی، قے اور قبض کے امراض کو دور کرنے میں کام آتا ہوں، یرقان اور پیشاب کی جلن میں مفید ہوں۔ بدنِ انسانی سے فاضل مادوں کو پیشاب اور پسینے کے راستے خارج کرتا ہے۔ خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا اور نظامِ دورانِ خون کی کار کردگی کو بحال اور رواں رکھنے میں انتہائی اہم کردار کا حامل ہوں۔گرم کھانے کے بعد، ترش اشیا کھانے کے بعد؛ کھیرا،تربوز اور خربوزہ کھانے کے بعد؛ دھوپ سے آنے، سو کر اٹھنے اور نہانے، محنت اور ورزش کرنے کے فوراً بعد اور دودھ اور چائے پی چکنے کے بعد میرا پینا نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک اور بات مجھے ہمیشہ گھونٹ گھونٹ کرکے پینا ، ایک دم گلاس بھرکےپی جانے سے بھی مضر اثرات سامنے آسکتے ہیں کوشش کریں کہ مجھےتازہ پیا جائے۔اب آپ بخوبی جان چکے ہوں گے کہ میری آپ کی زندگی میں کیا اہمیت ہے لہٰذا آج سے ہی روزانہ کے معمولات میں زیادہ سے زیادہ مجھےپینے کو اپنی عادت بنا لیں تاکہ آپ کا جسم میری کمی کا شکار ہونے سے بچا رہے اور آپ کا چہرہ تازہ اور شگفتہ پھول کی طرح کھِلا رہے۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو۔