مقام علی مرتضی رضی اللہ عنہ :

غزوہء خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
کل میں اس شخص کو جھنڈا عطا کروں گا جس کے ہاتھ پر اللہ فتح عطا کرے گا اور وہ شخص اللہ اور اس کے رسول کو پسند کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اسے پسند کرتے ہیں۔ لوگوں نے رات گزاری اور ہر شخص سوچتا رہا کہ کل جھنڈا کسے دیا جائیگا اور ہر شخص کی خواہش تھی کہ جھنڈا اسے ہی دیا جایٔ ۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : علی کہاں ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ ان کی آنکھیں خراب ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنا لعاب مبارک ان کی آنکھوں میں لگایا اور ان کے لیٔ شفا کی دعاء کی تو ان کی آنکھیں ( اسی وقت ) ٹھیک ھو گئیں اور یوں ھو گئیں کہ جیسے انھیں کچھ ھوا ہی نہ تھا ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے انھیں جھنڈا عنائت فرما دیا ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
میں ان سے تب تک جنگ کرتا رھوں گا جب تک کہ وہ ھماری طرح کے ( مسلمان ) نہ ھو جائیں ۔ نبی صلی اللہ عیہ و سلم نے فرمایا : آرام آرام سے روانہ ھو جاؤ ، یہاں تک کہ ان ( یہودیوں ) کے علاقے میں پہنچ جاؤ ، پھر انھیں اسلام کی دعوت دو اور انھیں بتاؤ کہ ان پر کیا واجب ہے ۔ اللہ کی قسم ! تمھارے ذریعے اللہ کسی ایک شخص کو ھدایت دے دے تو یہ تمھارے لیٔ سرخ اونٹوں کی دولت سے بھی بہتر ہے۔(بخاری و مسلم )
تمام صحابہ ہی جنتی:
تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہی اہل جنت میں سے ہیں ۔ چنانچہ ارشاد الہی ہے :
تم میں سے جن لوگوں نے فتح سے پہلے اللہ کی راہ میں خرچ کیا، اور قتال کیا ہے وہ ( دوسروں کے ) برابر نہیں ، بلکہ ان سے بہت بڑے درجے کے ہیں جنھوں نے فتح کے بعد قرانیاں دیں اور جہاد کیا ہاں بھلائی کا وعدہ تو اللہ تعالی کا سب سے ہے جو کچھ تم کر رتے ھو ، اس سے اللہ خبردار ہے۔ )الحدید ۔۱۰(