اقوال حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ

٭…تعجب ہے اس پر جو موت کو حق جانتا ہے ،اور پھر ہنستا ہے۔
٭…تعجب ہے اس پر جو دنیا کو فانی جانتاہے اور پھر اس کی رغبت رکھتا ہے ۔
٭…تعجب ہے اس پر جوتقدیر کو پہنچانتا ہے اور پھر جانے والی چیز کا غم کرتا ہے۔
٭…تعجب ہے اس پر جو حساب کو حق جانتا ہے اور پھر مال جمع کرتا ہے ۔
٭…تعجب ہے اس پر جودوزخ کو حق جانتا ہے اور پھر گناہ کرتا ہے۔
٭…تعجب ہے اس پر جواﷲ تبارک وتعالیٰ کو حق جانتا ہے اور پھر غیروں کا ذکر کرتا ہے اور ان پر بھروسہ کرتا ہے۔
٭…تعجب ہے اس پر جوجنت پر ایمان رکھتا ہے اور پھر دنیا کے ساتھ آرام پکڑتا ہے۔
٭…تعجب ہے اس پر جوشیطان کو دشمن رکھتا ہے اور پھر بھی اس کی اطاعت کرتا ہے۔