منافق کی علامتیں

عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيَّ قَالَ: أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِيهِ کَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ کَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ کَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْ النِّفَاقِ حَتَّی يَدَعَهَا: إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا حَدَّثَ کَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ.

’’حضرت عبداﷲ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چار باتیں جس میں ہوں وہ خالص منافق ہے اور جس کے اندر ان میں سے کوئی ایک ہو تو اس میں نفاق کا ایک حصہ ہے، یہاں تک کہ اسے چھوڑ دے۔ جب امانت سپرد کی جائے تو خیانت کرے، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب جھگڑے تو بیہودہ بکے۔‘‘

اس حدیث میں نبی ﷺ نے ہمارے لیے منافق کی چار علامتیں اور نشانیاں بیان کی ہیں تاکہ ہم ان خصلتوں سے دوری اختیار کر سکیں اور بچ سکیں۔

فرمایا:

پہلی نشانی:

إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ،

جب امانت سپرد کی جائے تو خیانت کرے،

اور فرمایا:

دوسری نشانی:

وَإِذَا حَدَّثَ کَذَبَ،

جب بات کرے تو جھوٹ بولے،

تیسری نشانی:

وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ،

جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے

چوتھی نشانی:

وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ.

اور جب جھگڑے تو بیہودہ بکے۔‘‘

مذکورہ چاروں صفتیں منافق کی صفات میں سے ہیں۔

مومن وہ ہے کہ جب بات کرے تو سچ بولے اور جھوٹ نہ بولے۔ اور جب کسی سےکوئی وعدہ کرے تو اس کیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی نہ کرے، بلکہ اسے پورا کرےاور اسے نبھاؤ۔ اور جب کوئی اس کے پاس امانت رکھے تو اس امانت کو اس کے پاس لوٹادے اور ٹال مٹول، تاخیر اور تر دد سے کام نہ لے۔

اسی طرح جب کوئی شخص اسے خبروں میں سے کسی خبر یاکسی راز کی خبر دے اور اس سے اس خبر یاراز کو پوشیدہ رکھنے کے لیے کہے تو وہ اسے پوشیدہ رکھے اور اس کے بارے میں کسی کو خبر نہ دے، کیوں کہ افشائے راز خیانت کی قسموں میں سے ایک قسم ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔

نفاق کی اصل یہ ہے کہ منافق کفر کو چھپاتا ہے اور ایمان کو ظاہر کرتا ہے۔ دل میں کفر کے باوجود ایمان کا دعوی کرتا ہے:

وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُون

’’ اور اللہ تعالی شہادت دیتا ہے کہ منافقین جھوٹے ہیں۔ ‘‘

معلوم ہوا کہ نفاق کی اصل بنیاد جھوٹ ہے۔

حضرت ابو ہریرۃ اور عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم دونوں کی روایت کو جمع کریں تو منافق کی پانچ علامتیں بنتی ہیں:

1۔ بات کرے تو جھوٹ بولے۔

2۔ وعدہ کرے تو اس کا خلاف کرے۔

3۔ عہد کرے تو توڑ ڈالے۔

4۔ امانت دار سمجھا جائے تو خیانت کرے۔

5۔ جھگڑے تو بد زبانی کرے۔

اگر غور کریں تو جھگڑتے وقت بد زبانی کرنا پہلی علامت یعنی ’’بات کرے تو جھوٹ بولے‘‘ میں شامل ہے اور اس کی ہی ایک خاص صورت ہے کیونکہ عموما جھوٹ باندھے بغیر بد زبانی مشکل ہے، عہد کرے تو توڑ ڈالے۔ دوسری علامت یعنی وعدہ کرے تو اس کا خلاف کرے، میں شامل ہے۔‘‘

حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں بیان ہوئی ہیں، ان تینوں علامتوں کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ اس کی دیانت ہر طرح سے ختم ہو گئی ہے، کیونکہ دیانت تین طرح کی ہوتی ہے،قول میں دیانت، فعل میں دیانت اور نیت میں دیانت:

1’’ جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔‘‘یہ زبان کی بد دیانتی ہے لڑتے وقت بد زبانی بھی زبان کی بد دیانتی ہے۔

2 ’’ جب وعدہ کرے تو اس کا خلاف کرے۔‘‘یہ نیت کی بد دیانتی کا اور جھوٹی نیت کا نتیجہ ہے، کیونکہ آدمی گناہ گار اس وقت ہے جب وعدہ یا عہد کرتے وقت اس کی نیت ہی وفا کی نہ ہو یا بعد میں وفا کی نیت پر قائم نہ رہے، اگر نیت وعدہ وفا کرنے کی ہے، مگر حالات کے ہاتھوں بے اختیار ہو نے کی وجہ سے وعدہ وفا نہ کر سکا تو اس پر مؤاخذہ نہیں۔

3 جب اسے امین سمجھا جائے تو خیانت کرے۔‘‘یہ عمل کی بد دیانتی اور عملی جھوٹ ہے، گویا اس کے ساتھ زبان اور نیت کی بد دیانتی بھی شامل ہو جاتی ہے۔

یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ علامتیں تو بعض اوقات مسلمان میں بھی پائی جاتی ہیں، تو کیا اسے منافق قررا دیا جائے گا؟ اس سوال کا جواب کئی طریقے سے دیا گیا ہے۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ نفاق کی دو قسمیں ہیں ایک اعتقادی نفاق یعنی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کا ایمان ہی نہیں صرف زبانی کلمہ پڑھا ہے، لوگ اسے مسلمان سمجھ رہے ہیں حالانکہ وہ دل سے مسلمان ہی نہیں، یہ نفاق اکبر ہے۔

اس حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ ایک آدھ دفعہ ان گناہوں کا ارتکاب کر بیٹھے تو آدمی منافق ہو جاتا ہے، کیونکہ مومن سے بھی گناہ سرزد ہو سکتے ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ یہ گناہ اس کی عادت بن جائیں روز مرہ کا وتیرہ ہی یہ ہو تو وہ منافق ہے۔ اور ہر بات، ہر عمل اور نیت میں جھوٹ ہی جھوٹ ہو تو ایمان کیسے باقی رہ سکتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ حق سے ہٹ جانے کی طرف لے جاتا ہے اور حق سے ہٹ جانا آگ کی طرف لے جانا ہے۔‘‘

Hadith 04 Hadees 04 منافق کی چار نشانیاں ویڈیو

Please watch full video, like and share Hadith 04 Hadees 04 منافق کی چار نشانیاں. Subscribe UmarGallery channel.
Video length: 05:59

https://youtu.be/uLSRAhhFLoU