صدقہ جاریہ کے کام

‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلُ مِنْهُ طَيْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَهِيمَةٌ إِلَّا كَانَ لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ. وَقَالَ لَنَا مُسْلِمٌ:

سیدنا حضرت انس بن مالک ؓ نےروایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے۔(صحیح البخاری2320)

کھیتی باڑی اہم انسانی کارکردگی اور اکٹیویٹیز میں سے ہے، یہ روزی کے حصول کا سبب ہے اور بسا اوقات یہ مال داری اورثروت کا بھی ذریعہ ہوتی ہے۔انسان جب کوئی کھیتی کرتا ہے اور اُس میں کوئی انسان، پرندہ یا جانور کھالیتا ہے تو اللہ تعالیٰ جل شانہٗ اسے کھیتی کرنے والے کےلیے صدقہ لکھ دیتا ہے، حالاں کہ کھیتی کرنے والے نے حقیقت میں اسے صدقہ کے لیےنہیں بویا تھا، بلکہ اس نے روزی اور تجارت کی وجہ سے بویا تھا۔

موٴمن اس عارضی دنیوی زندگی میں اپنی موت سے پہلے پہلے جو بھی نیک کام کرے گا؛ چاہے اپنی زبان سے ہو کہ ہاتھ سے یا اپنے مال کے ذریعہ اس کا ثواب ضرور پائے گا یعنی عمل کا اجر اس کے نامہٴ اعمال میں لکھا جائے گا؛ لیکن مرنے کے بعد عمل کا دفتر بند ہوجاتا ہے اور ایک لمحہ کے لیے بھی کوئی عمل کرنے سے عاجز ہوجاتا ہے؛ اس لیے نیکیوں پر اجر و ثواب کا سلسلہ بھی ختم ہوجاتا ہے؛ البتہ چند اعمال واسباب ایسے ہیں کہ مرنے کے بعد بھی اس کا اجر میت کو پہنچتا رہتا ہے۔ (یہی حال اس کے برے عمل اور گناہ کا ہے)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا عمل بند ہوجاتا ہے؛ مگر تین چیزیں:

(۱) ایک صدقہٴ جاریہ یعنی ایسا صدقہ جس سے زندہ لوگ نفع حاصل کرتے رہیں

(۲) دوسری ایسا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں

(۳) تیسری ایسی نیک اولاد جو اپنے والدین کے لیے دعا کرتی رہے، ان تین قسم کے اعمال کا ثواب میت کو پہنچتا ہے یعنی اس کے نامہٴ اعمال میں لکھا جاتا رہے گا۔(رواہ مسلم)

ایک دوسرے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں ارشاد فرمایا:

بے شک موٴمن کے عمل اور اس کی نیکیوں میں سے جس کا ثواب موٴمن کو اس کے مرنے کے بعد پہنچتا رہتا ہے:

(۱) وہ علم ہے جو اس نے دوسرے کو سکھایا اور پھیلایا

(۲) یا نیک اولاد جو اس نے چھوڑی ہے

(۳) یا قرآن پاک کا کسی کو وارث بنایا یعنی تلاوت کے لیے وقف کردیا

(۴) یا مسجد تعمیر کی

(۵) یا مسافر کے لیے کوئی سرائے یعنی مسافر خانہ بنایا

(۶) یا نہر جاری کی

(۷) یا اپنے مال میں سے نفلی صدقہ نکالا، تندرستی اور زندگی میں تو ان چیزوں کا اجر وثواب مرنے کے بعد بھی میت کو پہنچتا رہے گا۔

اس حدیث شریف کا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ اپنی زندگی میں کوئی ایسا نیک کام کر جائے مثلاً مسجد بنوا دی، مدرسہ بنا دیا یا بچے کو حافظ قرآن، عالم دین بنا دیا یا کوئی رفاہ عامہ کے لیے مکان تعمیر کر گیا ہو تو جب تک یہ چیزیں باقی رہیں گی ان کا ثواب اس کو بھی ملتا رہے گا اور اس طرح اگر کوئی بندہ کسی میت کے لیے اعمال بدنیہ یا مالیہ کا ثواب پہنچائے تو یہ جائز ہے اور اس کا ثواب میت کو پہنچتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی کی زندگی میں اس کو ایصال ثواب کرنا جس طرح زندگی میں اس کا ثواب اس کو پہنچ جاتا ہے ایسے ہی مرنے کے بعد بھی پہنچ جاتا ہے۔

المختصر، یہ تمام احادیث ثابت کرتی ہیں کہ مرنے والوں کو نیک اعمال کا ثواب پہنچتا رہتا ہے اور اُن کے درجات میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ یہ اعمال چاہے استغفار کی صورت میں ہوں، یا پھر مالی صدقہ یا روزہ اور حج جیسی عبادات، اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنے لئے اور اپنے مرحومین کے لئے:

(۱) کسی بھی قسم کا صدقہ جاریہ ان کے لیے قائم کردیں، مثلاً مسجد، مدرسہ مسافر خانہ کی تعمیر میں حصہ لیں، یا پانی کا کنواں ہینڈ پائپ حسب ضرورت وموقعہ سمرسیبل وغیرہ لگواکر ان کو ثواب پہنچنے کی نیت کرلیں۔

(۲) مالی صدقات مثلاً کسی غریب کے کھانے، کپڑے، مکان کا بند وبست کرنے میں تعاون کردیں، یا نقد روپے سے اس کی مدد کردیں، اکر اگر یہ شخص دین دار، یا طالب علم ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

(۳) قرآن کی تلاوت، کلمہ طیبہ کا ورد کرکے ثواب پہنچادیں یا نفلی حج، عمرہ، نماز، روزہ ادا کرکے ثواب پہنچادیں، مذکورہ سارے طریقے دادی کو فائدہ پہنچانے کے ہیں، حسب موقعہ اور گنجائش جو چاہیں اختیار کرلیں۔ اللہ رب العزت ہمیں نیک اعما کی توفیق دیں۔

Dars e Hadees Hadith 23 Hadees 23 Sadq e Jariya ky Kaam Charitable works Umar Gallery ویڈیو

Please watch full video, like and share Dars e Hadees Hadith 23 Hadees 23 Sadq e Jariya ky Kaam Charitable works Umar Gallery. Subscribe UmarGallery channel.
Video length: 06:27

https://youtu.be/OytPa8x6lFs